نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
دولت مشترکہ کھیلوں 2022 کے چھٹے دن ہندوستان نے چاندی کا1 اور کانسے کے 4 تمغے جیتے
Posted On:
04 AUG 2022 11:53AM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں
- صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کھلاڑیوں کو ان کی غیر معمولی کارکردگی کے لیے مبارکباد دی۔
- دولت مشترکہ کھیلوں میں پہلا سونے کا تمغہ جیتنے اور تاریخ رقم کرنے کے لئے تیجسونی شنکر کو مبارکباد ۔ کانسے کا یہ تمغہ سونے کے مقابلے کہیں زیادہ خاص ہے :انوراگ ٹھاکر کا بیان
برمنگھم میں جاری 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں کے چھٹے دن ہندوستان نے چاندی کا ایک اورکانسے کے 4 تمغے جیتے ہیں۔ لوپریت سنگھ کے کانسے کے تمغے کے بعد جوڈوکھلاڑی تولیکا مان نے 78+ کلو گرام میں چاندی کا تمغہ جیتا ، ویٹ لفٹر گرجیت سنگھ نے مردوں کے +109 کوگرام میں کانسے کا تمغہ جیتا، سوروگھوشال نے کانسے کاتمغہ جیتا اور تیجسون شنکر نے بھارت کے لئے پہلا تمغہ جیت کر ایتھلیٹکس میں ایک تاریخ رقم کی- انہوں نے ہائی جمپ میں کانسے کا تمغہ جیتاہے۔ بھارت دولت مشترکہ کھیلوں میں اب تک18 تمغے جیت چکا ہے جن میں سونے کے 5 چاندی کے6 اورکانسے کے 7 تمغے شامل ہیں ۔ صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، کھیلوں کےمرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور ملک کے کونے کونے سے لاکھوں ہندوستانیوں نے ٹیم کو ان کی کامیابی اور تمغے جیتنے پر پر مبارکبادپیش کی ہے۔
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں تیجسون شنکر کو مبارکباد دی ہے۔ صدر نے ٹویٹ کیا، ’’ کانسے کاتمغہ جیتنےکے لئے تیجسونشنکرنے انتہائی مہارت اورعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میں دولت مشترکہ کھیلوں میں ہائی جمپ کے زمرےمیں تمغہ جیتنےکےلئے پہلے بھارتی بننےپر مبارکباد پیش کرتی ہو ں ۔ آپ نے ملک کی شان کو بڑھانے کے لئے مثالی عزم کا مظاہرہ کیا ، مزید کامیابی کے لئے میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں ‘‘۔
تولیکا مان کی کارکردگی کی ستائش کرتےہوئے صدرجمہوریہ نے ٹیوٹ کیا، ’’جذبہ کےساتھ مقابلہ کرنے کے لئے تولیکا مان کو مبارکباد اور دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر میں مبارکبادپیش کرتی ہوں۔ ا ٓپ نے اس نوجوانی کی عمر میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے غیر معمولی حوصلے اور دلیری کا مظاہرہ کیا ہے ۔آپ مستقبل میں بھی اسی طرح کی مزید کامیابی حاصل کریں اور قوت سے آگے بڑھیں‘‘۔
ایک ٹویٹ میں صدر نے کہاکہ ’’گردیپ سنگھ کو دولت مشترکہ کھیلوں میں ویٹ لفٹنگ میں کانسے کاتمغہ جیتنے اور ایک غیر معمولی کوشش کے لئے مبارکباد۔ آپ نے بھارت کا نام روشن کیا ہے اور پورے جوش وجذبے سے ویٹ لفٹنگ میں تمغہ جیت کر پوڈیم تک رسائی بنائی ہے ۔آپ آنےوالے وقت میں بھی کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھونے کا سلسلہ جاری رکھیں ، ایسی میری دعا ہے ‘‘۔
صدرجمہوریہ نے کانسے کا تمغہ جیتنے کے لئے سوروگھوشال کو مبارکباد دی ہے،’’دولت مشترکہ کھیلوں میں اسکواش کے مردوں کے سنگلس میں کانسے کاتمغہ جیتنے کے لئے سوروگھوشال کو مبارکباد، بھارت کو آپ پر فخر ہے،کیوں کہ آپ نے مردوں کےسنگل اسکواش میں اپنا پہلا تمغہ جیتا اور بھارت کے لئے اس اسکواش مقابلے میں جیت کر ایک نئی بنیاد رکھی ہے ‘‘۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اسکواش کھلاڑی سوروگھوشال ، جوڈوکھلاڑی تولیکا مان، ویٹ لفٹر گردیپ سنگھ اور تیجسون شنکر کو 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغےجیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔
وزیراعظم نے ہندوستان کے پہلے ہائی جمپ میں تمغہ جیتنے کے لئے تیجسون شنکر کو مبارکباد دی ہے ۔ تیجسون شنکر کا ہائی جمپ میں کانسے کاتمغہ، دولت مشترکہ کھیلوں میں ٹریک اینڈ فیلڈ میں بھارت کاپہلا تمغہ ہے۔ وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ ، ’’تیجسون شنکر نےایک تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے دولت مشترکہ کھیلوں میں پہلا ہائی جمپ تمغہ جیتا، کانسے تمغہ جیتنے کے لئے انہیں مبارکباد،ان کی کوششوں پر ہمیں فخر ہے، ان کی مستقبل کی کوششو ں کے لئے نیک خواہشات پیش کرتاہوں، وہ اسی طرح کامیابی حاصل کرتےہیں ، ایسی میری دعا ہے ‘‘۔
گردیپ سنگھ کو مبارکباددیتے ہوئے وزیراعظم نے ٹویٹ کیا ،’’ سخت محنت اورلگن کی وجہ سے غیر معمولی نتائج ہمارے سامنے ہیں ، گردیپ سنگھ نے دولت مشترکہ کھیلوں میں ویٹ لفٹنگ میں کانسے کا تمغہ جیت کر ثابت کردیاہے کہ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں، انہوں نے ہمارے شہریوں میں خوشی کے جذبےکو مزید بڑھا دیا ہے،مبارکباد اور انکے تئیں نیک خواہشات ‘‘۔
ایک اورٹویٹ میں وزیر اعظم نے جوڈوکھلاڑی تولیکامان کومبارکباد دی اورکہاکہ ’’تولیکامان نے برمنگھم کھیلوں میں نام روشن کیا ہے ، جوڈ و میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارکباد۔ یہ تمغہ ان کے شاندار کھیلوں کے کیریئر میں ایک اور نگینہ ہے ، میں ان کی آئندہ کوششوں کے لئے ان کے تئیں نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ‘‘۔
سوروگھوشال کو مبارکباددیتے ہوئے وزیراعظم نے ٹویٹ کیا،’’ یہ خوشی کی بات ہےکہ سوروگھوشال کامیابی کی نئی بلندیاں چھو رہے ہیں، برمنگھم میں انہوں نےکانسے کاجو تمغہ جیتا ہے وہ بہت خاص ہے، میں انہیں مبارکبادپیش کرتاہوں،ان کی کامیابیاں بھارتی نوجوانوں میں اسکواش کی مقبولیت بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔
جناب انوراگ ٹھاکر نے بھی تیجسوانی کو مبارکباد دی اور ٹویٹ کیا، "ہندووستان کے لیے دولت مشترکہ کھیلوں میں میں ہائی جمپ میں تمغہ جیتنے والا پہلا ہندوستانی کھلاڑی۔ تیجسوانی شنکر کو تاریخ رقم کرنے اور اپنا پہلا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ کانسے کا یہ تمغہ سونے سے زیادہ خاص ہے!!"
گوردیپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کھیلوں کےوزیر نے ٹویٹ کیا، "گردیپ کو2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں ویٹ لفٹنگ میں 10 واں تمغہ ملک لانے پر مبارکباد،بھارت کے پورےدستے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ این ایس این آئی ایس پٹیالہ سے ایک اور تمغہ جیتنے والے کھلاڑی، جو اب کئی دہائیوں سے چیمپئنز کا گہوارہ رہا ہے، اور اس نے دولت مشترکہ کھیلوں کے اس ایڈیشن میں ہندوستان کو 10 تمغے دیے ہیں۔"
ایک اور ٹویٹ میں جناب ٹھاکر نے کہا، "سورو گھوشال کو دولت مشترکہ کھیلوں میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ آپ کا تمغہ بہت سے نوجوانوں کو اسکواش کھیلنے کی ترغیب دے گا۔ یہ ایک ایسا کھیل ہے جہاں ہم مزید چیمپئن تیار کر سکتے ہیں اور محکمہ کھیل اس کھیل کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے صحیح انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Click here for achievements of Gurdeep Singh.
Click here for achievements of Tulika Maan.
Click here for achievements of Saurav Ghosal
************
ش ح ۔ ح ا۔ ف ر
U. No.8660
(Release ID: 1848288)
Visitor Counter : 102