نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دولت مشترکہ کھیلوں 2022 کے پانچویں دن ہندوستان نے سونے کے 2 اور چاندی کے 2 تمغے جیتے


لان باؤلز میں سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد، ہندوستان نے مردوں کے ٹیبل ٹینس میں طلائی، بیڈمنٹن مکس میں چاندی اور مردوں کے ویٹ لفٹنگ کے 96 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا

Posted On: 03 AUG 2022 11:20AM by PIB Delhi

اہم  جھلکیاں

  • صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کھلاڑیوں کو ان کی غیر معمولی کارکردگی کے لیے مبارکباد دی۔
  • کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کھیلوں کے  مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ دولت مشترکہ کھیلوں میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔

برمنگھم میں  جاری 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں کے پانچویں دن ہندوستان نے 4 تمغے جیتے ہیں۔ لان باؤلز میں خواتین کی  بھارتی ٹیم نے سونے  کاتمغہ جیت کر ایک تاریخ رقم کی ہے جبکہ مردوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے فائنل میں سنگاپور کوتین – ایک سے شکست دے کر ا ٓج کے دن کا دوسرا طلائی تمغہ جیت لیا۔ اس کے بعد ویٹ لفٹر وکاس ٹھاکر نے مردوں کے 96 کلوگرام کے فائنل میں چاندی کا تمغہ جیتا اور بیڈمنٹن مکسڈ ٹیم نے فائنل میں ملائیشیا سے ہارنے کے بعد چاندی کا تمغہ جیتا۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان ابتک  13 تمغے جیت چکا ہے جن میں سونے اور چاندی کے 5-5 تمغے اورکانسے کے 3 تمغے  شامل ہیں ۔ صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، کھیلوں کےمرکزی وزیر  جناب انوراگ ٹھاکر اور ملک کے کونے کونے سے لاکھوں ہندوستانیوں نے ٹیم کو ان کی کامیابی پر مبارکبادپیش کی۔

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے 2022 کے  دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر ٹیبل ٹینس ٹیم کو مبارکباد دی۔ صدر نے ٹویٹ کیا، ’’ساتھیان گناسیکرن، شرتھ کمل، ہرمیت دیسائی اور سنیل شیٹی کو 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں ٹیبل ٹینس کے زمرے میںسونے کاتمغہ  جیتنے پر مبارکباد۔ محترمہ مرمو نے  کہاکہ ان کھلاڑیوں نے غیر معمولی صلاجیت اور عزم کا مظاہرہ کیا  ہےاور انہوں نے قوم کا دل جیت لیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کارنامہ ہمارے نوجوانوں کو متاثر کرے گا اور انہیں تحریک دے گا‘‘۔

بیڈمنٹن ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ٹویٹ کیا، ’’دولت مشترکہ کھیلوں میں مکسڈ ٹیم مقابلہ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ہندوستانی بیڈمنٹن ٹیم کے ارکان کو مبارکباد۔ ان کی طرف سے جس صلاحیت، ٹیم ورک اور جد وجہد کے جذبے کا مظاہرہ  کیا گیا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔ میں تمام کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔‘‘

 

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سونے کا تمغہ جیتنے والی ٹیبل ٹینس ٹیم، چاندی کا تمغہ جیتنے والی بیڈمنٹن ٹیم اور ویٹ لفٹر وکاس ٹھاکر کو2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

 

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹیبل ٹینس میں گولڈ میڈل جیتنے پر جی ساتھیان، ہرمیت دیسائی، شرت کمل اور سنیل شیٹی کو بھی مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا، ’’ٹیبل ٹینس میں اچھی خبر! جی ساتھیان، ہرمیت دیسائی، شرت کمل اور سنیل شیٹی کی متحرک ٹیم کو دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کاتمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ اس ٹیم نے اعلیٰ معیار قائم کیا ہے ، چاہے وہ مہارت ہو یا ان کی مستقبل کی کوششیں ، میں اس کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘

 

 

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛ ’’ سری کدامبی، ست وک سائی راج، بس ریڈی، لکشیہ سین، شیٹی چراغ، ٹریسا جولی، آکرشی کشیپ، پی 9 اشونی گائتری گوپی چند اور پی وی سندھو 1 پر مشتمل ہندوستانی بیڈمنٹن ٹیم کو مبارکباد، جس نے دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا، ان کی کامیابی پر ہم فخر کرتے ہیں‘‘۔

 

 

ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم  نے کہا، ’’بیڈمنٹن ہندوستان میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کھیلوں میں سے ایک ہے۔  دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل ہونے کی وجہ سے اس کھیل کو مزید مقبولیت حاصل ہوگی اور آنے والے وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگ اس کھیل کو اپنانے کو یقینی بنانے کے لئے ایک طویل سفر طے کریں گے ۔‘‘

 

 

ویٹ لفٹر، وکاس ٹھاکر کو چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے ٹویٹ کیا، ’’دولت مشترکہ کھیلوں میں زیادہ شان وشوکت، اس بار ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے وکاس ٹھاکر کی وجہ سے حاصل ہوئی۔ مجھے ان کی کامیابی پر خوشی ہوئی۔ کھیلوں کے لیے ان کی لگن قابل تعریف ہے۔ آئندہ  کوششوں کے لیے میری طرف سے  ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔‘‘

 

 

کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بھی تمغہ جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔ جناب  ٹھاکر نے ٹویٹ کیا، “ایک اور جادوئی گولڈ میڈل۔ ہندوستانی مردوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم کا شاندار شو۔جس پرجوش طریقے سے شرتھ کمل، جی ساتھیان اور ہرمیت دیسائی کی قیادت میں ہمارے پیڈلرز نے زبردست  کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےسنگاپور کو تین ۔ ایک سے شکست دی، اسکی بدولت ہم نے کامیابی سے اپنے تاج کا دفاع کیا!

 

 

ایک اور ٹویٹ میں جناب ٹھاکر نے کہا، "ہندوستانی بیڈمنٹن مکسڈ ٹیم نے جوش وجذبہ کا مظاہرہ  اس وقت کیا جب انہوں نے دولت کھیلوں 2022 #میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے لیے مقابلہ کیا!! چراغ اور ستوک کی واپسی اور سندھو کے بے مثال اعتماد کو سلام! کدامبی کا پرجوش کھیل کھیلوں کے شائقین کے لئے ایک تحریک ہے۔ ٹریسا جولی اور گایتری پلیلا نے اپنے  مقابلے کے جذبےنمایاں کیا!

 

 

انہوں نے وکاس شری ٹھاکر کو مبارکباد دیتےہوئے ٹویٹ کیا، ’’وکاس ٹھاکرنے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا کیونکہ انہوں نے دولت مشترکہ کھیلوں  میں اپنا لگاتار تیسرا تمغہ جیت کر مردوں کے 96کلو گرام کے فائنل میں کل 346کلو گرام کی وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ جیتا۔  انہوں نے اسنیچ- 155 کلو گرام، کلین  اور جرک- 191 کلوگرام وزن اٹھایا۔

 

 

Click here for achievements of G. Sathiyan

Click here for achievements of Harmeet Desai

Click here for achievements of Sharat Kamal

Click here for achievements of Sanil Shetty

Click here for achievements of Vikas Thakur

************

 

 

 

ش ح ۔ ح ا۔ ف ر

 

U. No.8586

 


(Release ID: 1847786) Visitor Counter : 136