ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے نے جولائی 22 میں 122.14  میٹرک ٹن  مال کی ڈھلائی کی، جو جولائی کے مہینہ میں اب تک کا بہترین ریکارڈ  ہے


جولائی کے مہینے میں اضافی مال کی ڈھلائی 9.3 ایم ٹی رہی یعنی 2021 میں حاصل کیے گئے جولائی کے پچھلے بہترین اعداد و شمار کے مقابلے میں 8.25 فیصدکا اضافہ ہے

اس طرح  ہندوستانی ریلوے نے مسلسل 23 ماہ  تک بہترین  مال کی ڈھلائی کی

Posted On: 03 AUG 2022 10:42AM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے نے جولائی 22 میں 122.14  میٹرک ٹن  مال کی ڈھلائی کی، جو جولائی کے مہینہ میں اب تک کا بہترین ریکارڈ  ہے۔جولائی کے مہینے میں اضافی مال کی ڈھلائی 9.3 ایم ٹی رہی یعنی 2021 میں حاصل کیے گئے جولائی کے پچھلے بہترین اعداد و شمار کے مقابلے میں 8.25 فیصدکا اضافہ ہے۔اس طرح  ہندوستانی ریلوے نے مسلسل 23 ماہ  تک بہترین  مال کی ڈھلائی کی ۔

ہندوستانی ریلوے نے کوئلے میں  11.54 میٹرک ٹن کی اضافی ڈھلائی کا کارکنامہ حاصل کیا ، اس کے بعد  باقی دیگر سامان میں 1.22 میٹرک ٹن سیمنٹ اور کلنکر کے علاوہ کنٹینرس  میں 0.56 میٹرک ٹن اور پی او ایل میں 0.47 میٹرک ٹن کی اضافی لوڈنگ حاصل کی ۔

مالی سال 2022-23 میں  آٹوموبائل کی لوڈنگ میں اضافہ  باربرداری کے کاروبار کی ایک اور  کامیابی ہے  اور مالی سال 2022 میں جولائی تک1698 ٹریک لوڈ کئے گئے  جبکہ اس کے مقابلے پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 994 ریکس لوڈ کئے گئے تھے۔   یعنی پچھلے سا ل کے مقابلے میں 2022-23 میں لوڈنگ میں 71 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ۔

یکم اپریل 2022 سے 31جولائی 2022 تک  مجموعی فریٹ لوڈنگ 501.53 میٹرک ٹن رہی جبکہ اس کے برعکس 2021-22 میں یہ فریٹ لوڈنگ 452.13 میٹرک ٹن حاصل کی گئی تھی ۔اس طرح اس میں  49.40 میٹرک ٹن کی اضافی لوڈنگ ہوئی اورپچھلے سال اسی مدت میں 10.92 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

فریٹ نیٹ ٹن کلو میٹر میں   اضافہ درج کیا گیا ہے ، یہ  جولائی 2021 میں 63.0 بلین تھا جوبڑھ کر جولائی 2022 میں 75 بلین ہوگیا۔ اس طرح اس میں 18.38 فیصد کااضافہ درج کیا گیا۔ پہلے چارمہینوں میں مجموعی طور پر نیٹ ٹن کلو میٹر میں 19.46 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ہندوستانی ریلوے کی  لگاتار کوششوں کی وجہ سے بجلی اورکوئلے کی وزارت کے قریبی تال میل سے بجلی گھروں کے لئے کوئلے کی سپلائی بڑھائی گئی ہے   ، جو کہ جولائی کے مہینہ میں بار برداری کی کاکردگی کی ایک اہم خصوصیت ہے ۔ بجلی گھروں کے لئےگھریلو اور درآمد شدہ دونوں طرح سے کوئلے کی لوڈنگ میں  جولائی  کے مہینہ میں 13.2 میٹرک ٹن تک کا اضافہ ہوا  اور 47.98 میٹرک ٹن کوئلہ بجلی گھروں کو پہنچایا جارہا ہے جبکہ اسکے برعکس پچھلے سال 37.74 میٹرن ٹن  کوئلے بجلی گھروں کو پہنچایا گیا۔ اس طرح اس میں 38 فیصد کااضافہ درج کیا گیا۔ مجموعی طور پر سال کے پہلے چار مہینوں میں ہندوستانی ریلوے نے بجلی گھروں کو 47.95 میٹرک ٹن سے زیادہ فاضل کوئلہ  لوڈ کیا جبکہ  پچھلے سال اسی مدت کے دوران کوئلہ کم لوڈ کیا گیا تھا ۔

اشیاء کے اعتبار سے اضافہ کی تعداد ظاہر کرتی ہے کہ ہندوستان ریلوے نے حسب ذیل اضافی شرحوں کے ساتھ تقریبا تمام اشیا میں متاثر کن اضافہ حاصل کیا ہے :

 

 

اشیا

فرق (میٹرک ٹن میں)

فرق فیصد میں

کوئلہ

11.54

23.45

سمیٹنٹ اورکلنکر

0.56

5.10

پی او ایل

0.47

12.90

کنٹینر

0.56

9.30

باقی دیگر سامان

1.22

13.25

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

************

 

 

 

 

ش ح ۔ ح ا۔ ف ر

U. No.8576

 



(Release ID: 1847730) Visitor Counter : 117