وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ای اے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں صلاحیت سازی کے اقدامات کے حصے کے طور پر موہالی کے انڈین اسکول آف بزنس آئی  ایس بی اور کولکتہ کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ساتھ مل کر تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 AUG 2022 6:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،02اگست، 2022 / اقتصادی امور کے محکمے کی طرف سے تیار کیے گئے صلاحیت میں اضافے کے منصوبے سی ای پی کے تحت صلاحیت سازی کے کمیشن سی بی سی کے ساتھ مل کر وزارتوں ، ریاستی سرکاروں اور ملک میں بنیادی ڈھانچے کے توسیع شدہ نظام کے لیے صلاحیت سازی کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے ۔ ابھی تک 12 تربیتی پروگرام 358 سینئر افسران کے لیے منعقد کیے گئے ہیں جن میں منصوبہ بندی ، عمل درآمد اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی نگرانی شامل ہے۔

11سے 15 جولائی تک ایک 5 روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا ۔ یہ پروگرام موہالی کیمپس میں انڈین اسکول آف بزنس آئی ایس بی کے ساتھ مل کر منعقد  گی۔  اس کا عنوان تھا پروجیکٹ مینجمنٹ اور لیڈر شپ ۔ اس تربیتی پروگرام میں پروجیکٹ کی نشاندہی و انتخاب ، جدید آلات و تکنیک ، س  ٹھیکے کا مینجمنٹ ، کارکردگی اور تبدیلی کی قیادت ، موثر  بات چیت کے لیے حکومت عملی کے موضوعات شامل کیے گئے۔ اس میں مرکزی وزارتوں اور محکموں کے نیز سی پی ایس ای اور ریاستی سرکاروں کے 34 سینئر افسران نے شرکت کی۔

موہالی کے انڈین اسکول آف بزنس میں منعقد کیے گئے تربیتی پروگرام کے شرکاء

25 سے 29 جولائی تک ایک اور پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ انعقاد کلکتہ کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کےساتھ مل کر پانچ دن کے لیے اس کے کیمپس میں منعقد کیا گیا ۔ جس کا عنوان تھا پروجیکٹ مینجمنٹ میں صلاحیت سازی کا پروگرام ۔ اس تربیتی پروگرام میں پروجیکٹ آنرشپ ماڈل رسک مینجمنٹ ، شیڈیولنگ ، مانیٹرنگ و کنٹرول ، قیمت کے تجزیے ، ٹھیکے کے مینجمنٹ ، تنازعے کے حل کے موضوعات شامل کیے گئے۔ اس میں مرکزی وزارتوں ، محکموں ، سی پی ایس ای اور ریاستی سرکاروں کے 35 سینئر افسران نے شرکت کی۔

کلکتہ کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں منعقدہ تربیتی پروگرام کے شرکاء

 …..

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 8565


(ریلیز آئی ڈی: 1847654) وزیٹر کاؤنٹر : 147