وزارت خزانہ

گجرات میں محکمہ آمدنی ٹیکس کی تلاشی کی کارروائی

Posted On: 02 AUG 2022 2:32PM by PIB Delhi

محکمہ آمدنی ٹیکس نے 20 جولائی 2022 کو ٹیکسٹائل، کیمیکلز، پیکیجنگ، ریئل اسٹیٹ اور تعلیم کے متنوع شعبے میں مصروف ایک ممتاز کاروباری تنظیم کی تلاشی لی اور ضبطگی کی کارروائی کی۔ تلاشی کی کارروائی میں کھیڑا، احمدآباد، ممبئی، حیدرآباد اور کولکاتہ میں  محیط مجموعی طور پر 58عماراتوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

تلاشی کی کارروائی کے نتیجے میں، دستاویزات اور ڈیجیٹل اعدادو شمار کی شکل میں مختلف  فوجداری کے شواہد ملے اور قبضے میں لئے گئے۔ ان شواہد سے پتہ چلتاہے کہ یہ گروپ مختلف طریقے اپنا کر ، بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری میں ملوث رہا ہے، جس میں اکاؤنٹ کی کتابوں سے باہر بے حساب نقدی کے لین دین ،جعلی خریداریوں کی بکنگ اور ریئل اسٹیٹ کے لین دین سے متعلق رقم کی رسیدیں شامل ہیں۔یہ گروپ کولکتہ کی شیل کمپنیوں سے شیئر پریمیم کے ذریعے، بے حساب رقوم جمع کرنے میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔ نقدی کی بنیاد پر ’سراف‘ (غیر محصول) ایڈوانس کے ذریعے وصول ہونے والی بے حساب آمدنی کے کچھ نمونے بھی پائے گئے ہیں۔

یہ بھی پتہ چلا ہے کہ گروپ ، آپریٹرس کے ذریعے اپنی لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں  ہیرا پھیری کرکے منافع خوری میں بھی ملوث ہے۔ ضبط کئے گئے شواہد سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ یہ گروپ پرموٹرس کے ذاتی استعمال کے لیے، فرضی اداروں کے ذریعے، فنڈس کی ہیرا پھیری کر رہا ہے۔ مزید برآں، شواہد کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ گروپ اپنی پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے اکاؤنٹس کی کتابوں میں ہیرا پھیری کرنے میں بھی ملوث ہے۔

تلاشی کی کارروائی کے نتیجے میں 1000 کروڑ روپئے سے زیادہ کے بے حساب لین دین کاپتہ چلتا ہے۔ اب تک بے حساب نقدی اور غیر وضاحتی زیورات، بُلین وغیرہ ضبط کئے گئے ہیں جن کی مالیت 24 کروڑ روپئے  ہے۔ تلاشی کے دوران 20 کروڑ روپئے بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

*****

U.No.8536

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1847523) Visitor Counter : 110