صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت کے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویانے سی جی ایچ ایس کے سینئر انتظامی طبی افسران کے تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا
ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے سب سے کرمیوگی بننے کی اپیل کی ہے۔ ‘‘قوم کی تعمیر کے لیے لگن اور عزم اہم ہے’’
آئیے ایک مثبت ‘‘رویہ’’ کے ساتھ کام کریں: ڈاکٹر منسکھ مانڈویا
صحت کے وسائل ۔ انسانی اور مادیّ دونوں ہی معاشرے کے لیے قیمتی اثاثے ہیں اور صحت کی دیکھ بھال کا ایک مضبوط انتظامیہ اور انتظامی نظام ان کے مؤثر استعمال کو یقینی بناتا ہے: ڈاکٹر بھارتی پروین پوار
‘سی جی ایچ ایس پنچایت’ کو ایک اختراعی اور موثر انتظامی مشق کے طور پر سراہا گیا
Posted On:
01 AUG 2022 1:22PM by PIB Delhi
‘‘آئیے کام کے لیے گھروں سے باہر نکلتے ہی اپنا رویہ بدلیں۔ ایک مثبت رویہ اور صحت مند ذہنی فریم ورک کے ساتھ لگن اور عزم مصمم ایک صحت مند اور ترقی پسند قوم کے لیے اہم تعمیراتی بلاکس ہیں۔ صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج یہاں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کے ساتھ سی جی ایچ ایس کے سینئر انتظامی طبی افسران کے تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
مرکزی وزیر صحت کی رہنمائی میں سی جی ایچ ایس افسران کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر (این آئی ایچ ایف ڈبلیو) میں ایک ہفتہ طویل تربیتی اور اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ باہمی رابطے، انتظامیہ اور ٹکنالوجی کے استعمال میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے۔
ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے باہمی رابطے اور شکایات کے ازالے کے لیے ایک مضبوط ٹول کے طور پر ‘‘سمواد’’ کی اہمیت پر زور دیا۔ ‘‘وہ تنظیمیں اور افراد ہمیشہ ترقی کریں گے جو سیکھنے کے موڈ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ ایک ‘‘ودیارتھی بھاو’’ سے فائدہ اٹھائیں گے جہاں ہم علم، نئی بصیرت اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے لیے آزاد ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ہمدردی، دیکھ بھال اور ہلکے قسم کے ہنر ہمارے تکنیکی اور طبی صلاحیتوں کو مزید نکھارتی اور بڑھاتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بہت سے چیلنجوں کو مثبت طرز فکر سے تبدیل کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کام کے تئیں کسی کے بھی رویے کو بڑھانے کے لیے دی گئی تجاویز کے لیے تیار رہنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تجربات مشترک کئے ۔
سی جی ایچ ایس کی کامیابیوں اجاگر کرتے ہوئے ، مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پراوین پوار نے کہا کہ سی جی ایچ ایس نے ایک تنظیم کے طور پر اپنے نیٹ ورک کو وسعت دی ہے اور اب یہ تقریباً 450 فلاحی مراکز کے ساتھ ملک بھر کے 75 شہروں میں کام کر رہا ہے۔ صحت خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن اور صحت کے مختلف طریقوں کو شامل کرنے جیسے صحت کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان تبدیلیوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد پوری افرادی قوت کی مسلسل کوششوں اور محنت سے ہی ممکن ہوسکے ۔
انہوں نے مزید کہا،یہ بات قابل تعریف ہے کہ سی جی ایچ ایس نے حال ہی میں متعارف کرائی گئی ‘ سی جی ایچ ایس پنچایت’ کی طرح انتظامیہ کے اچھے طریقوں کو اپنایا ہے۔ فلاح و بہبود کے مراکز، فہرست سازی کے طریقہ کار، بل کی ادائیگی وغیرہ، جیسے طریقوں سے سی جی ایچ ایس سروس سسٹم کے مختلف پہلوؤں کا اندازہ لگانے میں مدد ملتی ہے اور یہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔ صحت کے وسائل۔ انسانی اور مادی دونوں ہی معاشرے کے لیے قیمتی اثاثے ہیں اور صحت کی دیکھ بھال کا ایک مضبوط انتظام اور انتظامی نظام ان کے موثر استعمال کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے عزت مآب وزیر اعظم کے منتر اسکل ری اسکل اور اپ اسکے یعنی ہنر، دوبارہ مہارت اور اعلیٰ مہارت کے منتر پر بھی دوبارہ زور دیا۔
مرکزی حکومت کی صحت سے متعلق اسکیم (سی جی ایچ ایس) ایک منفرد صحت اسکیم ہے جو اس کے تقریباً 41.2 لاکھ کے ان مستفیدین کو جو بنیادی طور پر مرکزی حکومت کے ملازمین اور پنشن پانے والے افراد ہیں، 75 شہروں میں ملک بھر میں پھیلے ہوئے 460 فلاحی مراکز کے ذریعے جامع صحت کی دیکھ بھال فراہم کرتی ہے۔ فلاح و بہبود کے یہ مراکز یومیہ تقریباً 55000-60000 مستفیدین کو مجموعی صحت سے متعلق دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرتے ہیں اس کے علاوہ اس میں سپر اسپیشلٹی اسپتالوں سمیت متعدد فہرست میں شامل صحت کی دیکھ بھال کرنے والی تنظیموں کا بھی انتظام ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت ایک پریمیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ،این آئی ایچ ایف ڈبلیو کے ساتھ مل کر سی جی ایچ ایس نے سی جی ایچ ایس میں مختلف قسم کے ملازمین کے لئے تربیتی پروگرام شروع کیے ہیں۔ یہ تربیتی پروگرام ان سینئر ایڈمنسٹریٹو میڈیکل آفیسرز کے لیے شروع کیا گیا ہے جو مختلف سی جی ایچ ایس دفاتر/ فلاحی مراکز میں انتظامی عہدوں پر فائز ہیں یا ان کے مستقبل قریب میں ان عہدوں پر فائز ہونے کا امکان ہے۔ تربیت کا یہ عمل یکم اگست سے 6 اگست 2022 تک ہوگا اور اس کے تحت تقریباً 70 افسران کو دو بیچوں میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ چھ روزہ جامع تربیتی پروگرام کا مقصد سی جی ایچ ایس میں سینئر ایڈمنسٹریٹو میڈیکل آفیسرز کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ان کی ہمہ گیر ترقی، سی جی ایچ ایس کے وژن اور مشن کے مطابق ہو، جس میں نہ صرف انتظامی اور انتظامی ہنر کو اپ گریڈ کیاجانا شامل ہے بلکہ اس میں اضافہ کرنا بھی شامل ہے۔
اس تقریب میں جناب آلوک سکسینہ، ایڈیشنل سکریٹری، سینٹرل گورنمنٹ ہیلتھ اسکیم (سی جی ایچ ایس)، ڈاکٹر نکھلیش چندرا، ڈائرکٹر، سی جی ایچ ایس، محترمہ ندھی کیسروانی، ڈائرکٹر، این آئی ایچ ایف وانڈ اور دیگر نامور شخصیات بھی موجود تھیں۔
*************
ش ح۔ ش ر۔ رض
U. No.8462
(Release ID: 1846953)
Visitor Counter : 163