سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

منی پور کے بشنو پور میں دیویانگجن اور معمرشہریوں کےلئے ’سماجک ادھیکاریتا شیور‘ کا انعقاد

Posted On: 01 AUG 2022 12:48PM by PIB Delhi

 

معزور افراد کوبااختیاربنانےکے محکمہ نے آج منی پور کے بشنو پور میں کیمبا ننشنگ شنگلن میں  اے ایل آئی ایم سی او ، سماجی بہبود کے محکمہ، منی پور اورضلع انتظامیہ کے ساتھ ملکر  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات،حکومت ہندکی اسکیم ’راشٹریہ ویوشری یوجنا‘ (آر وی وائی) اسکیم  کے تحت  اےڈی آئی پی اسکیم اور معمرشہریوں کی اسکیموں کے توسط سےدویانگجنوں کے لئے امدادی اورمعاون آلات کی تقسیم کے لئے ایک سماجک ادھیکاریتا شیور کا انعقادکیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JNV8.jpg

 

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی ۔ ا نہوں نے جناب گووند داس کونتھوجام ، تعمیرات عامہ کے محکمہ کے وزیر،امور نوجوان اور کھیل، منی پور کی حکومت ، جناب تھونوجام بسنت کمار سنگھ، منی پور حکومت میں تعلیم، قانون اور قانون سازی کے امور سے متعلق وزیر، جناب ہیکم ڈنگوسنگھ، سماجی منی پورحکومت میں سماجی فلاح و بہبود ، ہنرمندی ، مزدور اور روزگار اور صنعت کاری ، ماہی پروری کے وزیر اور دیگر عوامی نمائندگان نیز  دیگرشخصیات  کے ساتھ کیمپ کا افتتاح کیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MDC3.jpg

 

 

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے کہا کہ مرکزی حکومت  دویانگ جنوں کو با اختیار بنانےکےلئے پرعزم ہے اور عزت مآب وزیراعظم کے وژن ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواش، سب کاپریاس ‘ کے مطابق کام کررہی ہے ۔ مرکزی وزیر مملکت نے اپنی وزارت کی کامیابیوں اور کاموں پر بات کرتے ہوئے بتایاکہ  منی پور میں  70 لاکھ 56 ہزار روپئے کا فنڈجاری کرکے  تقریبا 1180 دویانگجنوں کو ہنرمندی کی تربیت فراہم کی گئی ہے ۔ محترمہ وزیر نے ریاست میں  تیزی سے یو ڈی آئی ڈی کارڈ جاری کرنے کے لئےریاستی حکومت سے اپیل کی  تاکہ زیادہ سے زیادہ دویانگجن سرکاری اسکیموں سے فائدہ حاصل کرسکیں ۔

مرکزی حکومت کی اسکیم کے تحت  129.98 لاکھ روپئے کی لاگت سے مجموعی طورپر 5706 امدادی اورمعاون آلات کو 170 دویانگجن اور 129 معمرشہریوں کو کووڈ -19 وبا کے تناظر میں محکمہ کی جانب سے تیار ایس او پی کےبعد بلاک  ، پنچایت سطح پر مفت تقسیم کیا جائے گا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OPUB.jpg

 

مختلف طرح کے معاون آلات جو مرحلہ وار طریقے سے دویانگجن استفادہ کنندگان میں تقسیم کیا جائےگا ، جنہوں نےبلاک سطح پر تشخیصی کیمپ میں اندراج کرایاہے ، جن معاون آلات کو تقسیم کیا جائےگاوہ 08 ٹرائیسائیکل، 827 وہیل چیئر، 316 بیساکھی، 849 واکنگ اسٹکس، 3رولیٹرس، 50 واکرس، 24 اسمارٹ فون، 25 اسمارٹ کین، 41 بریل کٹ، 16 سی پی چیئر، 21 ایم ایس آئی ای ڈی کٹ،01سیل فون اور 628 سننے کی معاون مشینوں کے ساتھ 01 اے ڈ ی ایل کٹ (جذام کے لئے )  ،اس کے علاوہ معمر شہریوں کے لئے دیگر اہم اشیا میں  99 فٹ کیئر پرنٹس، 87 ریڑھ سے متعلق سپورٹ ،901 ایل ایس بیلٹ، 953 گھٹنے کاتسمہ ، 41 واکنگ اسٹک وٹ سیٹ،  235ڈنچر ، 402 چشمے، 110 سروائیکل کالر شامل ہیں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044QCO.jpg

 

سماجی فلاح و بہبود کے محکمہ کے ڈائریکٹر ، ڈی ایم بشنو پور، منی پور اور اےایل آئی یم سی اوکے سینئرافسران  بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

 

************

 

ش ح ۔ ع ح۔ ف ر

U. No.8460

 


(Release ID: 1846925) Visitor Counter : 133