نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ویٹ لفٹر میرابائی چانو کے ذریعہ کل بھارت کا پہلا طلائی تمغہ جیتنے کے بعد جیریمی نے دولت مشترکہ کھیل 2022 میں ویٹ لفٹنگ میں بھارت کے لئے دوسرا طلائی تمغہ جیتا

Posted On: 31 JUL 2022 5:36PM by PIB Delhi

اہم نکات :

 

  • صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جیریمی کو ان کی غیر معمولی کارکردگی کے لیے مبارکباد دی۔
  • وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر نے جیریمی کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ بھارت  کو ان پر فخر ہے۔

 

میزورم سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ جیریمی لال رِنُنگا نے اتوار کو دولت مشترکہ کھیلوں میں ویٹ لفٹنگ کے 67 کلوگرام زمرے میں بھارت کا دوسرا طلائی تمغہ جیتا ۔ جیریمی نے ان کھیلوں میں کل 300 کلوگرام (اسنیچ میں 140 کلوگرام + سی اینڈ جے میں 160 کلوگرام) وزن  اٹھایا، جو سی ڈبلیو جی میں ایک ریکارڈ ہے۔ اس مقابلے میں  بھارت کا یہ پانچواں تمغہ اور دوسرا طلائی تمغہ ہے۔ صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، مرکزی وزیر کھیل جناب انوراگ ٹھاکر اور ملک کے کونے کونے سے بھارت کے لوگوں نے جیریمی کو ان کی اس  کامیابی کے لئے مبارکباد دی ہے۔

اس سے قبل میرابائی چانو نے  خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں کل 201 کلوگرام وزن اٹھا کر دولت مشترکہ کھیل 2022 میں بھارت  کا پہلا طلائی تمغہ جیتا تھا۔ سنکیت سرگر نے مردوں کے 55 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ بندیارانی  دیوی نے خواتین کے 55 کلوگرام ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ اور مردوں کے 61 کلوگرام ویٹ لفٹنگ زمرے  میں گروراجہ پجاری نے کانسہ کا تمغہ جیتا ۔

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے جیریمی کو ان کی اس  کامیابی  کےلئے مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا:

" مبارک ہو جیریمی لال رِنُنگا ، دولت مشترکہ کھیلوں میں ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیتنے کےلئے ۔ اس انعقاد کے دوران چوٹ لگنے کے باوجود آپ کی خود اعتمادی نے، آپ کو  یہ تاریخ رقم کرنے اور لاکھوں لوگوں کو تحریک دینے کا اہل بنایا۔  آپ کی پوڈیم فنش نےبھارتیوں کو فخر سے لبریز کردیا ہے۔  آپ کو ایسے مزیدقابل فخر پلوں کے لئے نیک خواہشات۔"

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جیریمی لال رِنُنگا کو اپنے پہلے ہی دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے اور ساتھ ہی ساتھ دولت مشترکہ کھیلوں کا ایک بے مثال ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا، ’’ہماری یووا شکتی تاریخ رقم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ، اتنی چھوٹی عمر میں  جیریمی نے ہمیں بے پناہ فخر اور اعزاز دلایا ہے۔ وزیر اعظم  نے انہیں ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔‘‘

اس سے پہلے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویٹ لفٹر میرا بائی چانو کو برمنگھم میں ہورہےدولت مشترکہ کھیل 2022 میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے  ایک ٹویٹ میں کہا: ’’غیر معمولی میرا بائی چانو نے ایک بار پھر بھارت کا سر فخر سے بلند کیا ہے! ہر بھارتی خوش ہے کہ انہوں نے  طلائی تمغہ جیتا ہے اور برمنگھم کھیلوں میں ایک نیا  کامن ویلتھ ریکارڈ بنایا ہے۔ ان کی کامیابی  کئی بھارتیوں، خاص طور پر ابھرتے   ایتھلیٹوں  کےلئے باعث تحریک ہے۔‘‘

کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے برمنگھم دولت مشترکہ  کھیلوں میں ویٹ لفٹنگ 67 کلوگرام زمرے میں گولڈ میڈل جیتنے پر جیریمی لال رِنُنگا کو مبارکباد دی ہے۔ جناب ٹھاکر نے ٹویٹ کیا، "سی ڈبلیو جی 2022 میں مردوں کے 67 کلوگرام  ویٹ لفٹنگ میں جیریمی کا گولڈ میڈل 'کھیلو انڈیا' سے ٹاپس کور گروپ تک ایک ایتھلیٹ کی ترقی  کی بہترین مثال ہے۔ وزیرموصوف نے کہا، جیریمی نے کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ بھی توڑ ا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ان پر فخر ہے۔

 

اس سے پہلے جناب ٹھاکر نے میرابائی چانو کو مبارکباد دی اور ٹویٹ کیا، "میرا بائی چانو کے ذریعہ  سب سے زیادہ انتظار کئے جانے والا گولڈ۔ خواتین کے 49 کلو گرام اسنیچ، کلین اینڈ جرک اور ٹوٹل لفٹ میں نیا گیم ریکارڈ بنایا۔ آپ نے سی ڈبلیو جی 2022 میں اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ  بھارت کوایک بار پھر  چوٹی پر پہنچایا ہے۔ #چیئر4انڈیا"

 

جیریمی لال رننگا کی حصولیابیوں کوجاننےکےلئےیہاں کلک کریں

 

 

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 8441)

 

 


(Release ID: 1846845) Visitor Counter : 100