ٹیکسٹائلز کی وزارت
سیاحت کو ٹیکسٹائلز کے ساتھ مربوط کرنے کے تحت صناعی کے آٹھ گاؤوں کو گود لیا گیا ہے تاکہ ایک ہی مقام پر صناعی اور سیاحت کو فروغ دیا جاسکے
صناعی کے یہ گاؤوں، دستکاری کو صناعوں کے لئے ایک ہمہ گیر اور منفعت بخش روزی روٹی کے متبادل کے طور پر فروغ دیں گے
Posted On:
29 JUL 2022 1:05PM by PIB Delhi
سیاحت کے ساتھ ٹیکسٹائل کو مربوط کرنے کے تحت، بڑے سیاحتی مقامات کو دستکاریوں کے جھرمٹ کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے اور نرم اقدامات کے ساتھ بنیادی ڈھانچہ سے متعلق معاونت کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں آٹھ صناعی گاؤوں یعنی رگھوراج پور (اڈیشہ)، تروپتی (آندھراپردیش)، وڈاج(گجرات)، نینی (اترپردیش)، انےگنڈی(کرناٹک)، مہابلی پورم(تمل ناڈو)، تاج گنج (اترپردیش) اور آمیر (راجستھان) کو گاؤوں کی مجموعی ترقی کی غرض سے پہلے ہی گود لیا جاچکا ہے۔ جہاں ایک ہی مقام پر صناعی کے فروغ اور سیاحت سے متعلق کام انجام دیئے جارہے ہیں۔
صناعی گاؤوں ، کلسٹرس یا جھرمٹ میں صناعوں کے لئے ستکاریوں کو ، ایک ہمہ گیر اور منفعت بخش روزی روٹی کے متبادل کے طور پر فروغ دیں گے۔ اور اس کے طرح ملک کی مالا مال صناعی کی وراثت کا تحفظ کیا جاسکے گا۔ اس پروگرام کے ذریعہ ملک بھر کے لگ بھگ ایک ہزار صناعوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ اس پروگرام کی بدولت ان صناعی گاؤوں میں سیاحوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگا۔
****
U.No: 8359
ش ح۔ع م۔س ا
(Release ID: 1846192)
Visitor Counter : 144