نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے آندھرا پردیش میں مختلف پروجیکٹوں کی صورتحال کا جائزہ لیا

Posted On: 28 JUL 2022 3:52PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج آندھرا پردیش میں حکومت ہند کے مختلف پروجیکٹوں کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ متعلقہ وزراء سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے پراجیکٹس پر جلد عملدرآمد کا مشورہ دیا۔

تجارت اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نائب صدر جمہوریہ سے ملاقات کی اور انہیں آئندہ کی وشاکھاپٹنم-چنئی صنعتی  راہداری(وی سی آئی سی)کے بارے میں آگاہ کیا، جو کہ قومی صنعتی راہداری پروگرام کے تحت ایک ساحلی راہداری پروجیکٹ ہے۔ پروگرام کا مقصد ہندوستان میں مستقبل کے صنعتی شہروں کو تیار کرنا ہے جو دنیا کے بہترین مینوفیکچرنگ اور سرمایہ کاری کے مرکزوں کا مقابلہ کر سکیں۔

جناب نائیڈو کو پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آندھرا پردیش کے کاکی ناڈا میں مجوزہ گرین فیلڈ پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے بارے میں بھی تفصیلات  سے آگاہ کیا۔ نائب صدر جمہوریہ کسی بھی باقی ماندہ مسائل کا جلد از جلد حل چاہتے تھے اورانہوں نے اس پروجیکٹ کو تیز کرنے پر زوربھی دیا۔ انہوں نے وزیر موصوف کے ساتھ ریاست کے لیے منظور کیے گئے مختلف ہاؤسنگ، اسمارٹ سٹی اور امرت پروجیکٹوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

بعد میں سیاحت اور ثقافت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے مختلف سیاحتی سرکٹس کی  صورت حال اور ریاست میں ہیریٹیج شہروں کی ترقی کے بارے میں دریافت کیا۔ جناب نائیڈو کو پراجکٹس کی حالت کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں اور انہوں نےجناب ریڈی کو زیر التواء کاموں کی جلد تکمیل کا مشورہ دیا۔

*****

U.No.8312

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1845862) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil