سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ہندوستان کا 2030 تک بائیو اکانومی میں 300 بلین امریکی ڈالر کا ہدف ہے: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا بیان


ہندوستان نے بائیو اکانومی میں 2019 میں 44 بلین امریکی ڈالر سے 2021 میں 80.1 بلین تک مسلسل  نمو درج کی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 28 JUL 2022 12:50PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیرمملکت آزادانہ چارج، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت آزادانہ چارج، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت،عملے، عوامی شکایات،پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہےکہ  ندوستان کا 2030 تک بائیو اکانومی میں 300 بلین امریکی ڈالر کا ہدف ہے۔

آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان  نے ہندوستان نے بائیو اکانومی میں 2019 میں 44 بلین امریکی ڈالر سے 2021 میں 80.1 بلین تک مسلسل  نمو درج کی ہے۔

بایواکنامی  ،متعلقہ معلومات، سائنس ، ٹکنالوجی اوراختراع سمیت بایولوجیکل وسائل کے استعمال، پیداوار اور تحفظ ہے تاکہ  تمام معاشی شعبوں میں معلومات ، مصنوعات ، پروسیس اور خدمات فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے انڈین بایوٹیک انڈسٹری نے پانچ بڑی کمپنیوں کے ساتھ اتحادکیا ہے ، جن میں بایوفارما ، بایوایگریکلچر، بایو انڈسٹریل، بایو انرجی اور بایو آئی ٹی، سی آراوز اور تحقیقی خدمات پر مشتمل بایوخدمات کے مشترکہ سیگمنٹ شامل ہیں ۔

بایواکنامی عام طورپر سماجی چیلنجوں کو دور کرنےکاوسیلہ ہے،مثال کے طور پر بایو ماس کااستعمال یاتوانائی کی پیداوارکے پروسیس میں قابل تجدید توانائی کا استعمال، گرین کمیکل اور مٹیریل کا استعمال، بایوفرٹیلائزر، فضلے میں کمی وغیرہ  کاربن فٹ پرنٹ،خوراک اور تغذیہ ، صحت ، توانائی کاآزادانہ ا ستعمال اورماحولیاتی پائیداری پر  اثر انداز ہوسکتے ہیں  اور ان کا اثر ہو سکتا ہے۔ بائیوٹیک انڈسٹری، ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور بڑھتے ہوئے بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام سے نئے اختراعی حل کی توقع ہے۔

************

 

ش ح ۔ح ا۔ ف ر

U. No.8300



(Release ID: 1845767) Visitor Counter : 108