کابینہ

مرکزی کابینہ نے موبائل خدمات سے محروم گاوؤں میں 4جی موبائل خدمات بہم کرنے کے لئے کل 26316کروڑ روپے کے لاگت والے ایک پروجیٹ کو منظوری دی

Posted On: 27 JUL 2022 5:18PM by PIB Delhi

سب کے لئے ڈیجیٹل شمولیت اور کنکٹی وٹی سرکار کے ’انتودیہ‘وژن کا ایک غیر منقسم حصہ ہے۔ پچھلے سال سرکار نے 5ریاستوں کے 44 خواہش مند اضلاع کے 7287 محروم گاوؤں میں 4جی موبائل خدمات دستیاب کرانے کے پروجیکٹ کو منظوری دی تھی۔

سال 2021ء میں  اپنے یوم آزادی کے خطاب میں وزیر اعظم نے جناب نریندر مودی نے سرکاری منصوبوں کو مکمل کرنے پر زور دیا تھا۔ مرکزی کابینہ نے آج ملک بھر کے تمام موبائل خدمات سے محروم گاوؤں میں مکمل طورسے 4جی موبائل خدمات فراہم کرنے کے لئے ایک پروجیکٹ کو منظوری دی، جس پر 26316کروڑ روپے کی مجموعی لاگت آئے گی۔

اس پروجیکٹ کے تحت ملک کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں واقع 24680محروم گاوؤں میں 4جی موبائل خدمات مہیا کرائی جائے گی ۔ اس پروجیکٹ میں باز آبادکاری ، نئی بستیوں، موجودہ آپریٹروں  کے ذریعے اپنی خدمات کو واپس لے لینے وغیرہ کو دھیان میں رکھتے ہوئے 20فیصد  اضافی گاوؤں کو شامل کرنے کا التزام ہے۔ اس کے علاوہ صرف 2جی ؍3جی کنکٹی وٹی والے 6279گاوؤں کو اَپ گریڈ کرکے وہاں 4جی کنکٹی وٹی مہیا کرائی جائے گی۔

اس پروجیکٹ کو بی ایس این ایل کے ذریعے ’آتم نر بھر بھارت‘ کے 4جی ٹیکنالوجی اسٹیک کا استعمال کرتے ہوئے لاگو کیا جائے گا اور اس کی مالی مدد یونیورسل سروس اوبلی گیشن فنڈ کے ذریعے کی جائے گی۔ 26316کروڑ روپے کی پروجیکٹ لاگت میں پونجی پر مبنی خرچ کیپیکس اور 5سال کا آپریشن خرچ(اوپیکس) شامل ہے۔

بی ایس این ایل پہلے سے ہی ’آتم نر بھر 4جی‘ٹیکنالوجی اسٹیک‘کا استعمال کرنے کے عمل میں ہے۔ جس کا استعمال اس پروجیکٹ میں بھی کیا جائے گا۔

یہ پروجیکٹ دیہی علاقوں میں موبائل کنکٹی وٹی مہیا کرانے کے سرکار کے وژن کو تعبیر آشنا کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ اس پروجیکٹ سے موبائل براڈ بینڈ کے توسط سے متعدد ای-گورننس خدمات، بینکنگ خدمات، ٹیلی-میڈیسن، ٹیلی-ایجوکیشن وغیرہ کو دستیاب کرانے کو بڑھاوا ملے گا اور دیہی علاقوں میں روزگار پیدا ہوگا۔

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 8242)



(Release ID: 1845647) Visitor Counter : 169