نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کل چنئی میں 44 ویں شطرنج اولمپیاڈ کے افتتاح کا اعلان کریں گے


بھارت شطرنج اولمپیاڈ کی پہلی بار میزبانی کر رہا ہے

بھارت مقابلے میں اب تک کا سب سے بڑا دستہ میدان میں اتار رہا ہے

Posted On: 27 JUL 2022 6:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی کل چنئی میں جے ایل این انڈور اسٹیڈیم میں منعقد کئے جانے والے عظیم الشان پروگرام میں 14ویں شطرنج اولمپیاڈ کے افتتاح کا اعلان کریں گے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر بھی اس تقریب کی زینت بنیں گے۔

وزیر اعظم نے 19 جون 2022 کو پہلی بار نئی دہلی کے اندرا گاندھی نیشنل اسٹیڈیم میں شطرنج اولمپیاڈ ٹارچ ریلے کا افتتاح بھی کیا تھا۔ اس ٹارچ نے 40 دن کی مدت میں ملک کے 75 مشہور مقامات کا سفر کیا اور سوئٹزرلینڈ کے ایف آئی ڈی ای ہیڈ کوارٹر بھیجے جانے سے پہلے مہابلی میں تقریباً 20,000 کلومیٹر کی مسافت طے کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T5W0.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LIDN.jpg

 

44 واں شطرنج اولمپیاڈ 28 جولائی سے 9 اگست 2022 کے دوران چنئی میں منعقد ہو رہا ہے۔ 1927 سے منعقد ہونے والے اس پروقار مقابلے کی میزبانی پہلی بار بھارت میں اور ایشیا میں 30 سال کے بعد کی جارہی ہے۔ 187 ممالک کی شرکت کے ساتھ یہ کسی بھی شطرنج اولمپیاڈ میں سب سے بڑی شرکت ہوگی۔ بھارت 30 کھلاڑیوں پر مشتمل 6 ٹیموں کو مقابلے میں میں اتار رہا ہے، جو اب تک کا سب سے بڑا دستہ  ہے۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 8270


(Release ID: 1845588) Visitor Counter : 144