نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے آندھرا پردیش میں قائم کی جا رہی مختلف سہولیات اور صنعتوں کی حالت کا جائزہ لیا

Posted On: 27 JUL 2022 5:55PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ، جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج آندھرا پردیش میں قائم  کی جا رہی دو صنعتی سہولیات اور ایک ٹریننگ اکیڈمی کی موجودہ حالت کا جائزہ لیا اور ان کی تعمیر میں ہو رہی پیش رفت کے بارے میں متعلقہ وزارتوں  سے بات کی۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان پروجیکٹوں کی تکمیل میں تیزی لائیں۔

وزیر دفاع، جناب راجناتھ سنگھ نے نائب صدر جمہوریہ سے ملاقات کی  اور انہیں آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع میں واقع پالا سمدرم میں زیر تعمیر بی ای ایل کے ڈیفنس سسٹمز انٹیگریشن کمپلیکس کے بارے میں بتایا۔ بنگلورو میں بی ای ایل کی میزائل سسٹمز اسٹریٹجک بزنس یونٹ کی توسیع کے طور پر بنائے جا رہے اس کمپلیکس کا سنگ بنیاد  سال 2015 میں رکھا گیا تھا۔ تکمیل کے بعد یہ فیسلیٹی  ملک میں سب سے بڑی ہوگی، جو کہ 900 ایکڑ سے زیادہ کے رقبے پر محیط ہے۔

نائب صدر جمہوریہ کو وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن کے ذریعے آندھرا پردیش میں قائم کی جا رہی کسٹمز، ایکسائز اور نارکوٹکس کی قومی اکیڈمی (این اے سی ای این) کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔ اس اکیڈمی کو 500 ایکڑ کے رقبے میں بنایا جا رہا ہے، جو کہ ہندوستان میں اپنی نوعیت کی ایسی دوسری اور جنوبی ہندوستان میں پہلی اکیڈمی ہے۔ محترمہ سیتارمن نے بتایا کہ  پروجیکٹ کے کام پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور  یہ کام کافی تیزی سے کیا جا رہا ہے۔

بعد ازاں، پارلیمانی امور، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر، جناب پرہلاد جوشی نے نائب صدر جمہوریہ سے ملاقات کی اور انہیں  ہائی اینڈ ایلومینیم ایلوئے ڈیولپمنٹ اینڈ مینوفیکچرنگ فیسلیٹی میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا، جسے  میدھانی اور نالکو کے درمیان جوائنٹ وینچر کے طور پر قائم کیا جا رہا ہے، دونوں ہی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (پی ایس یو)۔  نائب صدر نے پروجیکٹ کی تعمیر میں تیزی لانے کی خواہش کا اظہار کیا کیوں کہ  اس سے نیلور ضلع کی ترقی میں مضبوطی آنے کی امید ہے، جہاں اسے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے بھی بات کی اور ان سے آندھرا پردیش کے نیلور ضلع میں واقع توپیلی پلّم گاؤں  میں زیر تعمیر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشن ٹیکنالوجی (این آئی او ٹی) میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں پوچھا۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  اس پروجیکٹ کو دی جانے والی زمین سے جڑے مسائل بھی حل کیے جا چکے ہیں، لہٰذا اس پروجیکٹ کی تعمیر کے کام میں تیزی آنی چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ  جناب نائیڈو نے  متعلقہ وزراء کے ساتھ مل کر سال 2015 اور 2016 میں مذکورہ بالا پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور ان کی خواہش ہے کہ یہ تمام پروجیکٹ وقت پر  مکمل ہو جائیں۔  ان پروجیکٹوں کو آندھرا پردیش ری آرگنائزیشن ایکٹ، 2014 کی بنیاد پر حکومت ہند کے ذریعے قائم کیا جا رہا ہے۔ اس ایکٹ میں حال ہی میں دو حصوں میں تقسیم کی گئی ریاست آندھرا پردیش میں متعدد ادارے قائم کرنے کا التزام کیا گیا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8255

 


(Release ID: 1845579) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil