امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پدم ایوارڈز-2023 کے لیے نامزدگی، 15 ستمبر2022 تک کھلی ہے

Posted On: 27 JUL 2022 3:36PM by PIB Delhi

یوم جمہوریہ 2023 کے موقع پر اعلان کئے جانے والے پدم ایوارڈز2023 کے لیے ، آن لائن نامزدگی / سفارشات یکم مئی 2022 کو کھل گئی ہیں۔ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2022 ہے۔پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگی / سفارشات، صرف راشٹریہ پرسکار پورٹل (https://awards.gov.in) پر آن لائن موصول کی جائے گی۔

پدم ایوارڈز، جن میں پدم ویبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری شامل ہیں، ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ہیں۔ 1954 میں قائم کئے گئے ان ایوارڈز کا اعلان ، ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتاہے۔ یہ ایوارڈ ’امتیازی کام‘ کو تسلیم کرنے کی کوشش کرتا ہے اور یہ تمام شعبوں / زمروں میں ممتاز اور غیر معمولی کامیابیوں/ خدمات کے لیے تفویض کیا جاتا ہے، جن میں آرٹ، ادب اور تعلیم، کھیل کود،  طب، سماجی کام، سائنس اور انجینئرنگ، عوامی امور، سول سروس، تجارت اور صنعت وغیرہ شامل ہیں۔ ذات پات، پیشہ، عہدہ یا جنس کے امتیاز کے بغیر ، تمام افراد ان ایوارڈز کے لیے اہل ہیں۔ ڈاکٹر اور سائنسدانوں کے علاوہ ،سرکاری شعبے کی کمپنیوں میں کام کرنے والے سمیت سرکاری ملازمین،  پدم ایوارڈز کے  لیےا ہل نہیں ہیں۔

حکومت، پدم ایوارڈز کو ’’پیپلزز پدم‘‘ میں تبدیل کرنے کے لیے عہد بند ہے۔ لہٰذا تمام شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ذاتی نامزدگی سمیت، نامزدگی/ سفارشات کرے۔ ایسے باصلاحیت افراد کی شناخت کے لیے مصمم کاوشیں کی جاسکتی ہیں جن کی مہارت اور کامیابیاں،خواتین، سماج کے کمزور طبقات، ایس سیز اور ایس ٹیز، دیویانگ افراد اور معاشرے کی بے لوث خدمات کر رہے افراد میں سے پہچانے جانے کی مستحق ہیں۔

نامزدگیوں / سفارشات میں مذکورہ بالا پورٹل پر دستیاب فارمیٹ میں مذکور تمام متعلقہ تفصیلات شامل ہونی چاہئیں جس میں بیانیے کی شکل میں،جس کی سفارش کی گئی ہے اس کے متعلقہ فیلڈ/ڈیسیپلن کے بارے میں ایک حوالہ (زیادہ سے زیادہ 800 الفاظ میں)، واضح طور پر اس شخص کی ممتاز اور غیر معمولی کامیابیوں / خدمت کو سامنے لاتے ہوئے  شامل کیا جانا چاہئے۔

اس ضمن میں تفصیلات ، وزارت داخلہ کی ویب سائٹ (https://mha.gov.in) اور پدم ایوارڈز پوٹل  (https://padmaawards.gov.in) پر  ’ایوارڈز اور میڈلز‘ کے عنوان کے تحت ہی دستیاب ہیں۔ ان ایوارڈز کے متعلق قوانین اور قواعد اور ضوابط، سائٹ پر https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspx لنک کے ساتھ دستیاب ہیں۔

*****

U.No.8225

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1845554) Visitor Counter : 176