وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ملک نے 1999 میں بھارت کی تاریخی فتح کی 23ویں سالگرہ کے موقع پر  کرگل جنگ کےبہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا


رکشا منتری  ، رکشا راجیہ منتری ، دفاعی سکریٹری اور تینوں افواج کے سربراہان  نےنیشنل وار میموریل نئی دہلی میں  خراج عقیدت پیش کیا

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا اپنے دلوں میں  ان کی یادیں لئے ہم  ملک کی تعمیر کے راستے  پر آگے بڑھتے رہیں گے

Posted On: 26 JUL 2022 12:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26جولائی - 2022/

ملک آج 1999 میں  بھارت کی تاریخی فتح   کی 23ویں سالگرہ کے موقع پر   کرگل جنگ کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کررہا ہے۔  یہ دن ہر سال  ’کرگل وجے دیوس ‘کے  طور پر منایا جاتا ہے۔  آج رکشا منتری راج ناتھ سنگھ، رکشا راجیہ منتری  جناب اجے بھٹ  ، دفاعی سکریٹری جناب اجے  کمار،  چیف آف آرمی  اسٹاف جنرل منوج پانڈے  ، چیف آف نیول اسٹاف   ایڈمرل  آر- ہری کمار اور  چیف آف ایئر اسٹاف   ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے   نیشنل وار میموریل نئی دہلی میں    گلہائے عقیدت نذر کئے  اور 1999 کی کرگل جنگ کے دوران بھارت کی فتح کو  یقینی بنانے کے لئے   اپنی جانوں کا نذرانہ پیش  کرنے والے  بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزارت دفاع کے سینئر سول او ر فوجی افسران بھی موجود تھے۔

نیشنل  وار میموریل کی  وزیٹرس بک میں  ایک پیغام میں پیغام  میں جناب راج  ناتھ سنگھ نے جنگ کے دوران     ملک کی یکجہتی اور سالمیت کی حفاظت    کرنے والے مسلح  دستوں     کی بہادری اور قربانیوں کو یاد کیا۔  انہوں نے لکھا  ’’ملک مسلح دستوں کی قربانیوں کے لئے  ہمیشہ ان کا ممنون رہے گا۔  ان کی یادوں کو اپنے دلوں میں لئے   ہم    ملک کی تعمیر کے راستے پر    آگے بڑھنے    کے لئے توانائی حاصل کرتے رہیں گے اور  آگے بڑھتے رہیں گے۔‘‘

 ایک ٹویٹ میں رکشا منتری نے   کہا کہ   بہادروں  کی شجاعت اور ناقابل تسخیر جذبہ قابل ستائش ہے   جو کہ بھارت کی تاریخ میں   ہمیشہ کے لئے درج رہے گا۔

 

اس یادگار موقع پر  کرگل جنگ کے   شہیدوں کو یاد کرنے کے لئے   دراس میں  کرگل وار میموریل سمیت  ملک بھر میں  مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔  کرگل جنگ کے دوران  بھارتی فوج کے بہادر سپاہئیوں نے بھارتی فضائیہ کی مدد سے   دشوار گزار  خطے میں اور موسم کی سختیوں  کو جھیلتے ہوئے ایسے دشمن پر  فتح حاصل کی جو  اونچائیوں پر بہتر مقامات پر  قابض تھا۔  

***********

 ش ح۔ا گ۔  ج

UNO.8150


(Release ID: 1844909) Visitor Counter : 140