وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے اگلی نسل کو ترغیب دینے کے لیے این سی ایف میں انوسیلن سمیتی کے بارے میں معلومات شامل کرنےپر زور دیا

Posted On: 24 JUL 2022 6:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی:24؍جولائی2022:

تعلیم اورصلاحیت سازی کےمرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان  نے آج کہا کہ انوسیلن سمیتی 20ویں صدی میں بنگال سے چلنے والی ایک اہم خفیہ انقلابی سوسائٹی تھی، جس کا مشن  سامراجی حکومت کو اُکھاڑ پھینکنا اور ہندوستان کی جدوجہد آزادی کو رفتار دینا تھا۔وزیر محترم نے حوصلے، قربانی اور تحریک کی اِس عمارت پر ترنگا لہرایا۔

جناب پردھان نے کہا کہ ستیش چندر پرمتھا مِترا، اروبندو گھوش اور سرلا دیوی کے ذریعے قائم انوسیلن سمیتی بنگال کی مقدس سرزمین پر کئی شاندار اداروں میں سے ایک تھی، جس نے قوم پرستانہ تحریر  ، اشاعت اور سودیشی پر زور دے کر ملک کے ضمیر کو بیدار کیا۔

انہوں مزید کہا کہ دیش بندھو چترنجن داس ، سریندر ناتھ ٹیگور، جتندر دناتھ بنرجی، باگھا جتن  جیسی اہم شخصیات بھی انوسیلن سمیتی سے وابستہ تھیں۔ ہیڈگیوار بھی    سمیتی کے سابق ممبر تھے۔انہوں نے کہا کہ خاص طو رسے امرت مہوتسو کے دوران اِن اہم شخصیات کے تئیں مجھے اپنی عقیدت کا اظہار کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔

وزیر موصوف نے این سی ای آر ٹی اور تعلیمی برادری سے خاص طور سے آئندہ کے قومی نصاب کے خاکے میں انوسیلن سمیتی کے بارے میں وسیع معلومات شامل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نصاب کی کتابوں میں  انوسیلن سمیتی کی تاریخ کے بارے میں اہم معلومات آئندہ کیی نسل کو متحرک کرے گی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 8087)



(Release ID: 1844445) Visitor Counter : 114