نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
فٹ انڈیا کوئز ، اب قومی راؤنڈ تک پہنچ گیا ہے
پورے بھارت کے 36 اسکول اعلیٰ ترین اعزاز اور بڑے نقد انعام کے لئے مقابلہ کریں گے
قومی راؤنڈ میں ممبئی کے پی جی گروڈیا اسکول کے تنے گوتم سیٹھ اور آکاش وشو ناتھ مہاراشٹر کی نمائندگی کریں گے
نو جوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ممبئی میں ریاستی سطح کے فٹ انڈیا کوئز جیتنے والوں کی عزت افزائی کی
Posted On:
22 JUL 2022 3:00PM by PIB Delhi
فٹ انڈیا کوئز ، 2021 ء کا قومی راؤنڈ شروع ہو گیا ہے۔ 36 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ریاستی سطح کے فاتح اعلیٰ اعزازات اور بڑے نقد انعام کے لئے مقابلہ کر رہے ہیں۔
فٹ انڈیا کوئز مقابلے کے آخری مرحلے میں حصہ لینے کے لئے ، اب 72 طالب علم اپنے متعلقہ اساتذہ کے ساتھ ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ قومی راؤنڈ اسٹار اسپورٹس اور قومی ٹیلی ویژن پر ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے سوشل میڈیا چینلوں پر ویب کاسٹ کیا جائے گا۔
مہاراشٹر کے ممبئی کے پی جی گروڈیا اسکول ( آئی سی ایس ای ) کے تنے گوتم سیٹھ اور آکاش وشو ناتھ قومی راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔ (دوسری ریاستوں کے امیدواروں کی فہرست منسلک ہے ۔)
فٹ انڈیا کوئز ، 2021 ء کے قومی راؤنڈ میں جیتنے والے اسکول کو 25 لاکھ روپئے کا انعام ملے گا اور جیتنے والی ٹیم کے طلباء کو 2.5 لاکھ روپئے ( ہر ایک کو 1.25 لاکھ روپئے ) کا انعام دیا جائے گا۔
پہلے رنر اَپ کو 15 لاکھ روپئے ( اسکول کے لئے ) اور 1.5 لاکھ روپئے ( ہر طالب علم کو 75000 روپئے ) اور دوسرے رنر اَپ کو 10 لاکھ روپئے ( اسکول کے لئے ) اور 1 لاکھ روپئے ( 50000 روپئے ہر طالب علم کے لئے ) دیئے جائیں گے ۔
قومی راؤنڈ کوارٹر فائنل ، سیمی فائنل اور فائنل پر مشتمل ہو گا ۔
کوارٹر فائنل
|
• 36 ٹیموں کو 3 ٹیموں کے 12 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ 3 ٹیمیں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی اور ہر ایک کی ٹاپ ٹیم گروپ (کل 12 ٹیمیں) سیمی فائنل راؤنڈ میں جائے گی۔
• بقیہ 24 ٹیموں کے لئے، 4 رنر اپ بھی سیمی فائنل راؤنڈ میں جائیں گے۔
• اس لئے کل 16 ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔
|
سیمی فائنل
|
سیمی فائنل میں داخل ہونے والی 16 ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا ، جس میں چار چار ٹیمیں ہوں گی ۔ ہر گروپ کا فاتح قومی فائنل راؤنڈ میں جائے گا ، جسے اسٹار اسپورٹس پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا ۔
|
|
چار ٹیمیں فٹ انڈیا کوئز میں بھارت کا نمبر ایک اسکول کا مقام حاصل کرنے کے لئے مقابلہ کریں گی۔
|
اسٹیٹ راؤنڈ چیمپئنز
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کل شام ممبئی میں ریاستی راؤنڈ جیتنے والے 36 اسکولوں کے 72 طلباء کو اعزاز سے نوازا۔ ریاستی سطح کے فاتحین کو 99 لاکھ روپئے نقد انعام کے طور پر تقسیم کئے گئے ۔
360 اسکولوں نے ریاستی راؤنڈز میں حصہ لیا ، جو فروری اور مارچ، 2022 ء کے مہینے کے دوران منعقد کئے گئے تھے۔ ریاستی راؤنڈز کی 36 ٹیموں (ہر ٹیم میں دو طالب علم) اور ان کے اسکول کے نمائندوں کو انعامی رقم سے نوازا گیا، جس کے ساتھ اسکول کو 250000 روپئے اور دونوں طلباء کو 12500 روپئے ہر ایک کو دیئے گئے ۔
طلباء سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ ’’فٹ انڈیا کوئز ، فٹ انڈیا تحریک کو فروغ دے گا، کھیلوں اور فٹنس کے بارے میں بیداری پیدا کرے گا، جس سے صحت مند اور تندرست بھارت کی تشکیل ہوگی، جس کا وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تصور کیا پیش کیا ہے ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ آپ میں سے ہر ایک اب کھیل اور فٹنس کا سفیر ہے‘‘ اور طلباء سے کہا کہ وہ فٹ انڈیا موبائل ایپ پر بھی اس بات کو پھیلائیں ۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر پی جی گروڈیا آئی سی ایس ای اسکول، ممبئی کے طلباء تنے گوتم سیٹھ اور آکاش وشوناتھ اور ایچ او ڈی، اسپورٹس ونود پاٹل کی عزت افزائی کرتے ہوئے
فٹ انڈیا کوئز کے بارے میں
بھارت کی مالا مال کھیلوں کی تاریخ کے بارے میں طلباء میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے شروع کئے گئے فٹ انڈیا کوئز میں ابتدائی راؤنڈ میں 36,299 طلباء کی شرکت کی ، جس میں 13,500 اسکولوں نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی ( این ٹی اے ) کے زیر اہتمام پلیٹ فارم پر آن لائن مقابلہ کیا۔
اس میں سے 360 منتخب اسکولوں نے ریاستی راؤنڈز میں حصہ لیا۔ ریاستی سطح کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل راؤنڈز کی ایک سیریز کے بعد، 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے فائنلسٹوں کو قومی فائنل میں شرکت کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔
Complete List of Finalists can be found here.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 22-07-2022 )
U. No. 7989
(Release ID: 1844037)
Visitor Counter : 139