بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

محترمہ دروپدی مرمو کو ہندوستان کا صدر منتخب کیا گیا

Posted On: 22 JUL 2022 5:17PM by PIB Delhi

کمیشن نے مورخہ 9 جون، 2022 کو اپنے پریس نوٹ کے ذریعے ہندوستان کے پندرہویں صدر کے دفتر کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ 18 جولائی، 2022 کو پولنگ کی تاریخ اور 21 جولائی، 2022 کو ووٹوں کی گنتی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ شیڈول کے مطابق، رائے شماری 18 جولائی، 2022 کو نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس اور تمام ریاستی دارالحکومتوں (بشمول قومی راجدھانی خطہ دہلی اور مرکز زیر انتظام علاقہ پڈوچیری) میں ہوئی تھی۔ کل 4796 ووٹروں میں سے جو ووٹ دینے کے اہل تھے، (771 ایم پی اور 4025 ایم ایل ایز)، 4754 ووٹرز (763 ایم پی اور 3991 ایم ایل اے) نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ مذکورہ الیکشن کے ریٹرننگ آفیسر، راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل نے ووٹوں کی گنتی ختم ہونے کے بعد 21 جولائی 2022 کو ہندوستان کے اگلے صدر کے طور پر محترمہ دروپدی مرمو کے منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ یہ عمل جو 15 جون 2022 کو گزٹ میں پروگرام کے نوٹیفکیشن کی اشاعت کے ساتھ شروع کیا گیا تھا، آج محترمہ دروپدی مرمو کے جمہوریہ ہند کے 15ویں صدر کے طور پر انتخاب کے سرٹیفیکیشن پر جناب راجیو کمار، چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا اور جناب انوپ چندر پانڈے، الیکشن کمشنر کے دستخط کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس کے بعد، اس کی ایک دستخط شدہ کاپی جناب دھرمیندر شرما، سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر اور جناب نریندر این بٹولیا، سینئر پرنسپل سکریٹری کے ذریعہ مرکزی داخلہ سکریٹری کو سونپی کی گئی جسے 25 جولائی 2022 کو ہندوستان کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری کے وقت پڑھ کر سنایا جائے گا۔

کمیشن نے مذکورہ انتخابات کے انعقاد میں بہترین تعاون کے لیے ریٹرننگ آفیسر/ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر، سی ای او، ای سی آئی آبزرور، دہلی پولیس، سی آئی ایس ایف، ڈی جی سی اے اور بی سی اے ایس کی پوری ٹیم کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 7994


(Release ID: 1844030) Visitor Counter : 195