ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

واحد استعال والی پلاسٹک پر پابندی

Posted On: 21 JUL 2022 2:42PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت نے 12 اگست 2021 کو پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ترمیمی رولز، 2021 کو نوٹیفائی  کیا ہے، جس میں درج ذیل شناخت شدہ واحد استعمال شدہ پلاسٹک اشیاء کی تیاری، درآمد، ذخیرہ، تقسیم، فروخت اور استعمال پر یکم جولائی 2022 سے پابندی عائد کی گئی ہے، جن کی افادیت کم ہےاور کوڑا کرکٹ زیادہ کی صلاحیت ہے:

  1. پلاسٹک کی چھڑیوں کے ساتھ کان صاف کرنے واے بڈس، غباروں کے لیے پلاسٹک کی چھڑیاں، پلاسٹک کے جھنڈے، کینڈی کی چھڑیاں، آئس کریم کی چھڑیاں، سجاوٹ کے لیے پولی اسٹیرین [تھرموکول]؛
  2. پلیٹیں، کپ، گلاس، کٹلری جیسے کانٹے، چمچ، چاقو، اسٹرا، ٹرے، سویٹ بکس کے ارد گرد لپیٹنے یا پیک کرنے والی فلمیں، دعوت نامہ، اور سگریٹ کے پیکٹ، پلاسٹک یا پی وی سی بینرز 100 مائکرون سے کم، اوراسٹرررز۔

نوٹیفکیشن میں 30 ستمبر 2021 سے 75 مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک کیری بیگ کی تیاری، درآمد، ذخیرہ کرنے ، تقسیم کرنے، فروخت اور ا ستعمال کرنے پر بھی پابندی ہے اور  31 دسمبر 2022 سے  120  مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی ہے۔ اس کے علاوہ، 34 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے پہلے ہی پلاسٹک کے کیری بیگ پر مکمل یا جزوی پابندی سے متعلق ضوابط اور /یا پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ضابطے 2016 سے اوپر  اور اس سے زیادہ استعمال شدہ پلاسٹک کی اشیاء کی نشاندہی کرنے کے لیے نوٹیفکیشن/ احکامات جاری کئے ہیں جیسا کہ ترمیم کی گئی ہے۔

وزارت نے 11 مارچ 2021 کو گزٹ آف انڈیا میں مسودہ نوٹیفکیشن شائع کیا جس میں مسودہ نوٹیفکیشن کی اشاعت کی تاریخ سے 60 دن کی مدت کے اندر اندر ، شراکت داروں سے تجاویز اور اعتراضات طلب کئے گئے ہیں۔ یہ نوٹیفکیشن کا مسودہ بھی متعلقہ وزارتوں کے ساتھ پیشگی مشاورت کرنے کے بعد سامنے لایا گیا تھا۔ حتمی نوٹیفکیشن موصول ہونے والے تمام تبصروں اور تجاویز پر غور کرنے کے بعد بھی اس شائع کیا گیا تھا۔مزید برآں شناخت شدہ واحد استعمال والے پلاسٹک پر پابندی کے حوالے سے، شراکت داروں کے لیے آگاہی پروگرام اور صلاحیت سازی کی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

مورخہ 12 اگست 2021 کو پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ترمیمی ضابطے 2021 کے ذریعے شناخت شدہ  واحد استعمال کی پلاسٹک ا شیاء پر پابندی کا نوٹیفکیشن  جاری کیا گیا تھا اور یہ یکم جولائی 2022 سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت  کے پاس ایم ایس ایم ای یونٹس کو  مدد فراہم کرنے کے لیے اسکیمیں ہیں، جن میں متبادل  یا دیگر مصنوعات کو اختیار کرنے کے لیے ممنوعہ واحد استعمال کی پلاسٹک کی اشیاء کی تیاری میں شامل پہلے ایسے یونٹوں کی مدد بھی شامل ہے۔ اس کے رہنما خطوط کے مطابق ٹیکنالوجی کی ا پ گریڈیشن، بیداری پیدا کرنے، مارکیٹنگ کی معاونت اور بنیادی ڈھانچہ جاتی معاونت کے سلسلے میں مدد فراہم کرائی جاتی ہے۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.7897

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1843496) Visitor Counter : 140