عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران مرکزی حکومت میں بھرتی کا سلسلہ جاری رہا، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کابیان


سال 21-2020 اور 22-2021 کے دوران یو پی ایس سی، ایس ایس سی اور آئی بی پی ایس کی جانب سے کُل 159615 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا

Posted On: 21 JUL 2022 1:07PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت  اور عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اورخلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران مرکزی حکومت میں بھرتی کا سلسلہ جاری رہا۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی طرف سے راجیہ سبھا میں ایک بیان دیا گیا جس میں کہا گیا کہ مرکزی حکومت میں بھرتی کا عمل جاری ہے اور سال 21-2020 اور 22-2021 کے دوران یو  پی ایس سی، ایس ایس سی اور انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن  جو عام طور پر آئی بی  پی ایس کے نام جانا جاتا ہے، نے کل 159615 امیدوار کا انتخاب کیا ۔

یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی)، اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) اور انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن (آئی بی پی ایس)  کووڈ-19 کے تمام تحفظاتی پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے امتحانات کا انعقاد کرتی رہی ہے، کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران یو پی ایس سی، ایس ایس سی اور آئی بی پی ایس کی طرف سے حسب ذیل بھرتیاں کی گئیں:

سال

یو پی ایس سی

ایس ایس سی

آئی بی پی ایس

میزان

2020-21

4,214

68,891

23,496

96,601

2021-22

4,699

29,023

29,292

63,014

کُل میزان  (2020-22)

8,913

97,914

52,788

1,59,615

کووڈ-19 عالمی وبا کی وجہ سے سول سروسز کے امتحان کیلئے امیدواروں کی عمر میں نرمی دینے اور فاضل کوشش کے معاملے پر وزیر موصوف نے کہا کہ اس معاملے کو سی ایس ای امیدواروں کی جانب سے ایک رٹ پٹیشن کے ذریعے سپریم کورٹ کے سامنے بھی پیش کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ آف انڈیا  کے ذریعے پاس کردہ فیصلوں کی بنیاد پر اس معاملے پر غور کیا گیا اور ابھی یہ مناسب نہیں پایا گیا ہے کہ سول سروسز کے امتحانات کے معاملے میں عمر کی حد اور کوششوں  کی تعداد سے متعلق موجودہ شقوں میں تبدیلی کی جائے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ح ا۔ ع ن۔

U-7894


(Release ID: 1843380) Visitor Counter : 168