امور داخلہ کی وزارت

نیم فوجی دستوں میں اگنی ویروں کے لیے ریزرویشن

Posted On: 20 JUL 2022 5:01PM by PIB Delhi

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ مرکزی مسلح پولیس فورسز اور آسام رائفلز میں کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی)/رائفل مین کے عہدوں پر بھرتی کے لیے سابق اگنی ویروں کے لیے 10 فیصد اسامیاں مخصوص کرنے کے لیے اصولی طور پر منظوری دی گئی ہے۔ عمر کی زیادہ سے زیادہ حد میں رعایت اور جسمانی صلاحیت کی جانچ سے  بھی چھوٹ دی جائے گی۔

حکومت کی ہدایات / احکامات کے مطابق مرکزی مسلح پولیس فورسز/آسام رائفلز میں موجودہ ریزرویشن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

براہ راست تقرری

 

درج فہرست ذاتیں (ایس سی)

15فیصد

درج فہرست قبائل (ایس ٹی)

7.5فیصد

دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)

27فیصد

اقتصادی طور پر کمزور طبقات (ای ڈبلیو ایس)

محکمہ برائے عملہ و تربیت کے آفس میمورنڈم مورخہ 31 جنوری 2019 کے مطابق حکومت ہند میں سول عہدوں اور خدمات میں براہ راست تقرریوں میں 10 فیصد ریزرویشن ای ڈبلیو ایس سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ہے، جو ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے ریزرویشن کی اسکیم کے تحت نہیں آتے ہیں۔

سابق فوجی

مورخہ 4 اکتوبر 2012 کے محکمہ برائے عملہ و تربیت کے اطلاع نامہ کے مطابق تمام نیم فوجی دستوں میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ کی سطح تک کی آسامیوں میں سے 10 فیصد اسامیاں خالی ہیں۔

10 فیصد افقی ریزرویشن سابق اگنی ویروں کو کانسٹیبل (جی ڈی)/رائفل مین کے عہدے کے لیے دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب سابق اگنی ویروں کی پہلی کھیپ دفاعی فورسز میں چار سال کی ملازمت کی مدت پوری کرنے کے بعد بھرتی کے لیے دستیاب ہوگی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 7853)



(Release ID: 1843279) Visitor Counter : 95