پارلیمانی امور کی وزارت
سیاسی پارٹیوں کے ایوان کے لیڈران کے ساتھ سرکار کی میٹنگ آج منعقد ہوئی
پارلیمنٹ میں خوش اسلوبی سے کام کاج کے لیے تمام پارٹیوں سے تعاون کی درخواست کی گئی:پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر
حکومت پارلیمنٹ میں صحت مند بحث چاہتی ہے: جناب راج ناتھ سنگھ
Posted On:
17 JUL 2022 5:49PM by PIB Delhi
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس 2022 کے آغاز سے ایک دن پہلے آج یہاں تمام پارٹیوں کے ایوان کے لیڈروں کے ساتھ سرکار کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ اپنے افتتاحی خطاب میں پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے بتایا کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس2022، 18 جولائی، 2022 بروز پیر شروع ہوگی اور حکومت کے کام کی ضرورتوں کے پیش نظر پارلیمنٹ کا یہ اجلاس جمعہ، 12 اگست، 2022 کو ختم ہوسکتا ہے۔ 26 دنوں کی مدت کے دوران اس اجلاس میں کل 18 نشستیں ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس اجلاس کے لیے عارضی طور پر 32 قانون سازی کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سے 14 کو پہلے ہی حتمی شکل دی جا چکی ہے۔
پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت ایوان میں متعلقہ پریذائیڈنگ افسران کے ذریعہ ضابطوں کے طریقہ کار کے تحت اجازت شدہ کسی بھی مسئلہ پر بحث کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔ انہوں نے تمام پارٹی کے لیڈروں سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے کام کاج کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لئے سرگرم تعاون اور حمایت کی بھی درخواست کی۔ اس میٹنگ میں تجارت و صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور کپڑا کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، جو راجیہ سبھا میں ایوان کے قائد بھی ہیں، پارلیمانی امور اور ثقافت کی وزارت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور پارلیمانی امور نیز وزارت خارجہ کے وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن نے بھی شرکت کی۔
تمام پارٹیوں کے لیڈروں کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کو سننے کے بعد میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے میٹنگ میں لیڈروں کا ان کی سرگرم اور مؤثر شرکت کے لیے شکریہ ادا کیا اور اس بات کی بھی تعریف کی کہ میٹنگ بیحد نتیجہ خیز اور صحت مند رہی۔ اس میٹنگ کے لئے اہم مسائل کو نشان زد کیا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ میں معمول کے قانون سازی کے کام کاج کے علاوہ فوری طور پر عوامی اہمیت کے معاملات پر بحث کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے ضروری کوششیں کی جائیں گی۔
میٹنگ میں بی جے پی کے علاوہ آئی این سی، ڈی ایم کے، اے آئی ٹی سی، وائی ایس آر سی پی، ایس ایس، جے ڈی (یو)، بی جے ڈی، بی ایس پی، ٹی آر ایس، ایل جے ایس پی، این سی پی، ایس پی، سی پی آئی (ایم)، آئی یو ایم ایل، ٹی ڈی پی، اپنا دل، سی پی آئی، این پی ایف، ایس اے ڈی، آر ایل ڈی، اے اے پی، اے جے ایس یو، اے آئی اے ڈی ایم کے، کے سی(ایم)، ایم این ایف، این ڈی پی پی، آر ایس پی، وی سی کے، آر پی آئی (اے)، آر جے ڈی، این پی پی، ایم ڈی ایم کے، یو پی پی ( ایل)، اے جی پی اور آر ایل پی کل پینتیس پارٹیاں موجود تھیں۔
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس 2022 کے دوران پیش کیے جانے والے بلوں کی فہرست
1۔ قانون سازی کا عمل
- انڈین انٹارکٹک بل، 2021
- وائلڈ لائف (تحفظ) ترمیمی بل، 2021
- بحری قزاقی کی روک تھام بل، 2019
- والدین اور بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال اور بہبود (ترمیمی) بل، 2019
- قومی ڈوپنگ مخالف بل، 2021
- بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار اور ان کی ترسیل کے نظام (غیر قانونی سرگرمیوں کی ممانعت) ترمیمی بل، 2022، جیسا کہ لوک سبھا سے منظور ہوا۔
- دریاؤں کے پانی سے متعلق بین ریاستی تنازعات (ترمیمی) بل، 2019 جیسا کہ لوک سبھا سے منظور ہوا۔
- آئینی (درج فہرست ذاتیں اور درج فہرست قبائل) احکامات (دوسری ترمیمی) بل، 2022، جیسا کہ لوک سبھا نے منظور کیا ہے۔
- کافی (فروغ اور ترقی) بل، 2022
- انٹرپرائزز اور خدمات مراکز کی ترقی (ڈی ای ایس ایچ) بل، 2022
- کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز (ترمیمی) بل، 2022
- سامان کے جغرافیائی اشارے (اندراج اور تحفظ) (ترمیمی) بل، 2022
- گودام (ترقی اور ضابطہ) (ترمیمی) بل، 2022
- مقابلہ (ترمیمی) بل، 2022
- دیوالیہ اور دیوالیہ پن سے متعلق ضابطے (ترمیمی) بل، 2022
- قدیم یادگاریں، آثار قدیمہ کے مقامات اور باقیات (ترمیمی) بل، 2022
- کالکشیتر فاؤنڈیشن (ترمیمی) بل، 2022
- چھاؤنی بل، 2022
- پرانا گرانٹ (ریگولیشن) بل، 2022
- جنگلات (تحفظ) ترمیمی بل، 2022
- دانتوں سے متعلق قومی کمیشن بل، 2022
- قومی نرسنگ اور دایہ کمیشن بل، 2022
- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (ترمیمی) بل، 2022
- مرکزی یونیورسٹیاں (ترمیمی) بل، 2022
- مرکزی یونیورسٹیاں (ترمیمی) بل، 2022
- پریس اور جرائد کا اندراج بل، 2022
- کانیں اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ) ترمیمی بل 2022
- توانائی کا تحفظ (ترمیمی) بل، 2022
- آئینی (درج فہرست قبائل) احکامات (ترمیمی) بل، 2022
- آئینی (درج فہرست قبائل) احکامات (ترمیمی) بل، 2022
- انسانوں کی اسمگلنگ (تحفظ، دیکھ بھال اور بازیابی) بل، 2022
- خاندانی عدالتیں (ترمیمی) بل، 2022
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 7673)
(Release ID: 1842231)
Visitor Counter : 260