صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے ’200 کروڑ‘ کووڈ-19 ٹیکہ کاری کا اہم سنگ میل حاصل کیا


وزیراعظم نے کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے 200 کروڑ کا سنگ میل عبور کرنے پر شہریوں کو مبارکباد دی

’’بھارت کی ٹیکہ کاری مہم پیمانے اور رفتار کے اعتبار سے بے مثال ہے‘‘

یہ غیر معمولی کامیابی تاریخ میں رقم کی جائے گی: ڈاکٹر من سکھ مانڈویا

Posted On: 17 JUL 2022 1:50PM by PIB Delhi

 

ایک تاریخی کامیابی میں، بھارت کی مجموعی کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم نے آج 200 کروڑ کے سنگ میل کو عبور کرلیا ہے۔ آج دوپہر ایک بجے تک کی عبوری اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں کل 2,00,00,15,631 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ یہ 2,63,26,111 سیشنز کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LN3G.jpg

ایک ٹوئیٹ میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے اس اہم کارنامے کی انجام دہی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے بھارت کی ٹیکہ کاری مہم کو ’’پیمانہ اور رفتار کے اعتبار سے بے مثال‘‘ قرار دیا۔

 

 

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے بھی ملک کو صرف 18 مہینوں میں یہ سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ غیر معمولی کامیابی تاریخ میں درج کی جائے گی۔‘‘

 

 

صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے بھی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کا ان کی سخت محنت اور انسانیت کی خدمت کے تعلق سے ایک نیا ریکارڈ بنانے میں ان کے وژن اور اختراع کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

بھارت کا ملک گیر کووڈ-19 ٹیکہ کاری پروگرام 16 جنوری 2021 کو عزت مآب وزیر اعظم کے ذریعے شروع کیا گیا تھا۔ ان کی فعال اور دور اندیش قیادت میں، بھارت نے ’’میک ان انڈیا‘‘ اور ’’میک فار ورلڈ‘‘ کی حکمت عملی کے تحت کووڈ-19 ٹیکہ کی تحقیق، ترقی اور تیاری میں تعاون کیا’’، جغرافیائی کوریج کے تجزیے کے لئے کوون جیسی جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال، ٹیکوں کے لئے اے ای ایف آئی ٹریکنگ پر انحصار کیا۔ شمولیت کو فروغ دیا اور شہریوں کو ایک واحد حوالہ فراہم کیا، تاکہ وہ اپنی اپنی ٹیکہ کاری شیڈیول پر عمل کرسکیں اور  سائنسی شواہد و عالمی بہترین طور طریقوں پر مبنی ٹیکہ کاری کو ترجیح دی۔

اس ملک گیر مشق کو انجام دینے کے لیے صلاحیت کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے کئی منظم اقدامات بھی کئے گئے۔ کووڈ-19 ٹیکہ کے ذخیرہ اور نقل و حمل کے لیے موجودہ سپلائی چین کا فائدہ اٹھایا گیا اور اسے مضبوط بنایا گیا اور ٹیکہ کی تقسیم کی موثر نگرانی کی گئی اور ویکسین اور سرنجوں کی دستیابی اور موثر استعمال کو ہر وقت یقینی بنایا گیا۔

بھارت کی مفت اور رضاکارانہ طور پر ملک گیر کووڈ-19 ٹیکہ کاری مشق ہر گھر دستک، ورک پیلس سی وی سی، اسکول پر مبنی ٹیکہ کاری، شناختی دستاویز کے بغیر افراد کی ٹیکہ کاری، گھر کے قریب سی وی سی اور موبائل ٹیکہ کاری ٹیموں جیسے اقدامات کے ذریعے شہری دوست انداز میں انجام دی جا رہی ہے۔ 71 فیصد سی وی سی دیہی علاقوں میں واقع ہیں اور 51 فیصد سے زیادہ ویکسین کی خوراک خواتین کو دی گئی ہے، بھارت کے قومی کووڈ-19 ٹیکہ کاری پروگرام نے جغرافیائی اور صنفی مساوات کو بھی یقینی بنایا ہے۔

ملک بھر میں کووڈ کے معالات میں کمی کے باوجود تمام اہل شہریوں کی ٹیکہ کاری کے لیے مسلسل کوششیں جاری رہیں۔ اس کی مثال اس حقیقت سے ملتی ہے کہ 100 کروڑ کے ہدف تک پہنچنے میں تقریباً 9 مہینے لگے اور 16 جنوری 2021 کو ٹیکہ کاری مہم شروع ہونے کے بعد سے 200 کروڑ ٹیکہ کاری کے نشان تک پہنچنے میں مزید 9 ماہ لگے، جس میں سب سے زیادہ ایک دن میں ٹیکہ کاری کا ریکارڈ 2.5 کروڑ خوراک ہے جو  17 ستمبر 2021 کو حاصل کیا گیا۔

15 جولائی 2022 کو، مرکزی حکومت نے ایک 75 روزہ ’کووڈ ٹیکہ کاری امرت مہوتسو‘ کا آغاز کیا، تاکہ سبھی اہل بالغ آبادی کو سرکاری کووڈ ٹیکہ کاری مراکز (سی وی سی) پر مفت احتیاطی خوراک فراہم کی جاسکے۔ یہ خصوصی مہم جو کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن کا حصہ ہے، کو مشن موڈ میں نافذ کیا جارہا ہے تاکہ کووڈ ٹیکہ کاری کی احتیاطی خوراک میں اضافہ کیا جاسکے۔

بھارت نے کووڈ ٹیکہ کاری کے بارے میں درست معلومات اور اپنی مرضی کے مطابق رہنما خطوط فراہم کرنے کی ایک منظم مواصلاتی حکمت عملی بھی ترتیب دی ہے۔ اس نے ویکسین سے متعلق ہچکچاہٹ کو دور کرنے میں مدد کی اور عوام میں ٹیکہ لگوانے کی خواہش مندی اور کووڈ کے تعلق سے مناسب برتاؤ کو فروغ دیا۔

مرکزی حکومت اس رفتار کو مزید تیز کرنے اور پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے دائرۂ کار کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.7669



(Release ID: 1842202) Visitor Counter : 153