صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئےٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 199.98 کروڑ سے تجاوز کرگئی


12سے 14 سال کی عمر کے گروپ کے لئے 3.79 کروڑ سے زائد پہلی ویکسین ڈوز لگائی گئیں

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداداس وقت 143449 ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 20528 نئے معاملات سامنے آئے

شفایابی کی شرح فی الحال 98.47 فیصد ہے

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح اس وقت 4.55 فیصد ہے

Posted On: 17 JUL 2022 9:54AM by PIB Delhi

ہندوستان میں کووِڈ -19 ٹیکہ کاری کی تعداد آج صبح 7 بجے تک کی عبوری رپورٹوں کے مطابق 199.98 کروڑ (1999889097) سے تجاوز کرگئی ہے۔یہ سنگ میل 26322345 سیشن کے ذریعہ حاصل کیا گیا ہے۔

12 سے 14 سال کی عمر کے گروپ کے لئے کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کا عمل 16 مارچ 2022 کو شروع کیا گیا تھا۔ اب تک 3.79 کروڑ (37982251)سے زیادہ نوعمر لوگوں کو کووِڈ-19 ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے۔اسی طرح، 18 سے 59 برس کے عمر والے افراد کے لئے کووڈ-19 کی احتیاطی خوراک دیئے جانے کا پروگرام 10 اپریل 2022 کو شروع کیا گیا تھا –

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار کی تفصیلات درج ذیل ہیں: 

مجموعی ٹیکہ کاری کا احاطہ

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,04,10,322

دوسری خوراک

1,00,79,660

احتیاطی خوراک

60,21,211

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

1,84,27,518

دوسری خوراک

1,76,52,093

احتیاطی خوراک

1,14,59,871

12 سے 14 برس کی عمر کا گروپ

پہلی خوراک

3,79,82,251

دوسری خوراک

2,62,02,322

15 سے 18 برس کی عمر کا گروپ

پہلی خوراک

6,08,43,400

دوسری خوراک

5,01,13,916

18 سے 44 برس کی عمر کا گروپ

پہلی خوراک

55,88,87,272

دوسری خوراک

50,58,64,044

احتیاطی خوراک

62,19,363

45 سے 59 برس کی عمر کا گروپ

پہلی خوراک

20,35,68,118

دوسری خوراک

19,45,59,339

احتیاطی خوراک

45,13,607

60 برس سے زائد کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

12,73,60,055

دوسری خوراک

12,15,70,899

احتیاطی خوراک

2,81,53,836

احتیاطی خوراک

5,63,67,888

میزان

1,99,98,89,097

 

 

 

ہندوستان میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد آج 143449ہوگئی جو ملک کے مجموعی پازیٹو معاملات کا 0.33 فیصد ہے۔

نتیجے کے طور پر ، اس وقت ہندوستان میں شفایابیوں کی شرح 98.47 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17790 مریض شفایاب ہوچکے ہیں اور اس طرح شفایاب ہونے و الے مریضوں کی مجموعی تعداد (عالمی وبا کے آغاز سے) اس وقت 43081441 ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20528 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے مجموعی طور پر 392569  ٹیسٹ انجام دیئے گئے۔ ہندوستان میں اس وقت تک مجموعی طور پر 86.94  کروڑ سے زیادہ (869425632) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ۔

ملک میں جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح اس وقت 4.55 فیصد ہے۔جبکہ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح اس وقت 5.23 فیصد درج کی گئی ہے۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7659


(Release ID: 1842124) Visitor Counter : 98