دیہی ترقیات کی وزارت

دیہی ترقی کی وزارت نے’قومی دیہی ترقیاتی مشن‘کے نام پر مبینہ طور پر بھرتی کے دعووں خلاف آگاہ کیا

Posted On: 15 JUL 2022 3:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 15 جولائی       دیہی ترقی کی وزارت عام لوگوں کی توجہ وزارت کے نام پر مبینہ طور پر بھرتی کرنے والی ایک تنظیم کے دھوکہ دہی کے دعوؤں کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہے۔

قومی دیہی ترقیاتی مشن – این آر ڈی ایم (nrdm.in)، جس کا دعوی ہے کہ اس کا اپنا دفتر قومی دیہی روزگار مشن (این آر ایل ایم) ، این ڈی سی سی –II ، ساتویں منزل ، جئے سنگھ روڈ ، نئی دہلی -110001 میں واقع ہے اور اس کا متبادل آپریشنل پتہ 12، لودھی روڈ، 110003 ہے اور دعوی کیا گیا ہے کہ رابطہ نمبر 8375999665، حکومت ہند کی وزارت دیہی ترقی (ایم او آر ڈی) کے دائرے میں کام نہیں کرتا ہے۔

عام لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ قومی دیہی ترقیاتی مشن – این آر ڈی ایم (nrdm.in) کی طرف سے اس وزارت /یا اس کے عہدیداروں کے نام پر مبینہ طور پر کی جانے والی کسی بھی بھرتی کی سرگرمیوں کو دھوکہ دہی سمجھا جا سکتا ہے اور اس کی کوئی توثیق نہیں کی گئی ہے۔

ایم او آر ڈی اپنی بھرتی کے عمل کے کسی بھی مرحلے یا دیگر فیس پر کوئی فیس نہیں لیتاہے اور نہ ہی درخواست دہندگان کے بینک اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات کی درخواست کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                   

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (



(Release ID: 1842100) Visitor Counter : 114