محنت اور روزگار کی وزارت

وزارت محنت اور روزگار کے زیر اہتمام مفت احتیاطی خوراک کے لیے ٹیکہ کاری مہم کا انعقاد


وزیر موصوف نے تمام اہل افراد سے ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی

اپنے آپ کو محفوظ بنا کر معاشرے اور ملک کو کووڈ-19 کی وبا سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے: بھوپیندر یادو

Posted On: 15 JUL 2022 4:13PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی وزارت نے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ایک حصے کے طور پر آج شرم شکتی بھون میں کووڈ-19 کے لیے مفت احتیاطی خوراک کے مقصد سے ٹیکہ کاری مہم کا انعقاد کیا۔ محنت اور روزگار، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر جناب بھوپیندر یادو نے بوسٹر خوراک لے کر شروع کی گئی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا۔ جناب سنیل برتھوال، سکریٹری، محنت و روزگار کو بھی کووڈ-19 کے لیے احتیاطی ٹیکہ لگایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N1MX.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LRF3.jpg

کووڈ- 19 کی مفت احتیاطی خوراک کے آغاز کے دوران اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے تمام اہل افراد سے ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ خود کو محفوظ بنا کر ہی معاشرے اور ملک کو کووڈ- 19 کی وبا سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محنت اور روزگار کی وزارت اور ملک بھر میں اس کی ماتحت تنظیموں کے تمام عملہ کو اگلے 75 دنوں میں ای ایس آئی سی کے ڈاکٹروں/ پیرا میڈیکل کی مدد سے ٹیکہ لگایا جائے گا۔ تقریب کے دوران 150 سے زائد افراد کو کووڈ-19 کی احتیاطی خوراک دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UQ4H.jpg

حکومت ہند نے اہل بالغوں کو ملک بھر میں سرکاری ٹیکہ کاری مراکز میں مفت احتیاطی خوراک فراہم کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے۔ ای ایس آئی سی اسپتالوں میں سے کسی میں بھی مفت احتیاطی خوراک کی سہولت حاصل کی جا سکتی ہے۔ آزادی کے 75 سال کی یاد میں، ٹیکہ کاری مہم آج شروع ہوئی اور آئندہ 75 دنوں تک جاری رہے گی۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.7620



(Release ID: 1841897) Visitor Counter : 91