صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت سے متعلق قومی اتھارٹی نے پونے، مہاراشٹر میں اے بی ڈ ی ایم ہیکاتھون  سیریز کے تحت پہلے ہیکاتھون کا آغاز کیا


اے بی ڈی ایم ہیکاتھون راؤنڈ 1 - کِک اسٹارٹنگ یونیفائیڈ ہیلتھ انٹرفیس (یو ایچ آئی) ایک ہائبرڈ پروگرام کے طور پر 14 سے 17 جولائی 2022 تک منعقد کیا جا رہا ہے

Posted On: 15 JUL 2022 1:40PM by PIB Delhi

صحت سے متعلق قومی اتھارٹی (این ایچ اے) آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن ہیکاتھون سیریز کے تحت 14 سے 17 جولائی 2022 تک اسمارٹ سٹی آپریشن سنٹر، پونے، مہاراشٹر میں ہائبرڈ فارمیٹ میں اپنا پہلا ہیکاتھون منعقد کر رہی ہے۔ پونے میونسپل کارپوریشن (پی ایم سی) اور پونے اسمارٹ سٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایس سی ڈی سی ایل) کے اشتراک سے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے تحت ہیکاتھون کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اختراع کار، فروغ کاراوراعداد و شمارکےماہرین پر مشتمل مختلف ٹیمیں اختراعی حل کے ساتھ تعاون اور تعمیر کے لیے فزیکلی اور ورچوئلی طور پر شامل ہوئی ہیں۔

ہیکاتھون کا افتتاح  چیف ایگزیکٹو آفیسر، این ایچ اے ڈاکٹر آر ایس شرما نے کیا۔مہاراشٹر حکومت  میں میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ڈرگس ڈپارٹمنٹ میں سکریٹری جناب سوربھ  بھاردواج،این ایچ اے کے ایڈشنل سی ای اوڈاکٹر پروین جیدم،پی ایم سی کمشنر جناب وکرم کمار ،(صحت خدمات سروسز)اور مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر این راما سوامی ،این ایچ اے کے ڈائریکٹر جناب کرن گوپال بسکا ،پی ایس سی  ڈی سی ایل کے سی ای او  ڈاکٹر  سنجے کولٹے ،سی ڈی ڈی اے سی کے ڈئریکٹر ڈاکٹر گور سندر،پی ایم سی کے ایڈشنل کمشنر رویندر بندواڑے اورپی ایم سی کے ایڈشنل کمشنر ڈاکٹر کنار کھیمنر اس افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر آر ایس  شرما این ایچ اے ، سی ای او نے کہا کہ یو پی آئی کی جانب سے ادا کیے گئے  رول کی طرح یونیفائیڈ ہیلتھ انٹرفیس، مارکیٹ کو فعال بنانے کے طور پر کام کرے گا اور متعدد صحت کی بنیادی خدمات فراہم کرے گا۔یہ صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے اور صحت کی دیکھ بھال کے اعداد وشمار کے تبادلے کی سہولت فراہم کرنے کی ایک منفرد کوشش ہے، جو بالآخر معیاری صحت کی دیکھ بھال کو سب کے لیے  سستا اور قابل رسائی بناسکتا ہے۔

ہیکاتھون  کے تعلق سے مزیدبات  کرتے ہوئے، ڈاکٹر شرما نے کہا’’یہ ہیکاتھون سیریز  کا پہلا ہیکاتھون ہے جسے ہم منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس  سےملک میں نوجوان ہنر  کی  اس بات کے لئے حوصلہ افزائی ہوگی  کہ وہ ہمارے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر ماحولیاتی نظام  کے تعمیراتی بلاکس کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں اورملک  اور دنیا کے لیے اختراعی حل تیار کریں۔

یونیفائیڈ ہیلتھ انٹرفیس (یو ایچ آئی) کے علاوہ، ہیکاتھون بھارت میں ہیلتھ اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو متحرک کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے تاکہ افراد اور تنظیموں کو اکٹھا کر کے اختراعی حل تیار کئے جاسکیں۔’راؤنڈ 1 - کِک اسٹارٹنگ یو ایچ آئی‘ کے لیے عارضی انعامی پول  کی رقم  60,00,000  لاکھ روپے ہے حل کا جائزہ آزاد جیوری کے ذریعہ لیا جائے گا۔انعام دواہم موضوعات پر ہر چیلنج ٹریک پر سرفہرست کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جائے گا:

· انوویشن ٹریک: ٹیلی کنسلٹیشن، ایمبولینس بکنگ، لیب ٹیسٹ، فزیکل کنسلٹیشن بکنگ، لیب ٹیسٹ بکنگ جیسے مختلف استعمال کے معاملات کے ارد گرد ایک کھلے نیٹ ورک میں ڈیجیٹل ہیلتھ کو طاقت دینے کے لیے اختراعی حل  فراہم کرنے کے لئے چیلنج ہے۔

·  انٹیگریشن ٹریک: یو ایچ آئی  کے ساتھ مطابقت رکھنے والی ایپلی کیشنز کی ترقی کو تیز کرنے کا چیلنج اور یو ایچ آئی نیٹ ورک پر ڈیجیٹل ہیلتھ ٹرانزیکشنز کو فعال کرنے کے لیے اس طرح کے دیگر شرکاء کی ایپلی کیشنز کے ساتھ ان ایپلی کیشنز کو ضم کرنا ہے۔

اے بی ڈی ایم ہیکاتھون کے بارے میں مزید تفصیلات درج ذیل لنک پر دستیاب ہے:

 https://abdm.gov.in/register

یونیفائیڈ ہیلتھ انٹرفیس (یو ایچ آئی) کے بارے میں مزید معلومات  درج ذیل لنک پر دستیا ب ہے:

 https://uhi.abdm.gov.in/

 

***********

 

 

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.7614



(Release ID: 1841738) Visitor Counter : 102