محنت اور روزگار کی وزارت

مارچ، 2022 کے لیے زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے کل ہند صارف قیمت عدد اشاریے

Posted On: 21 APR 2022 1:34PM by PIB Delhi

زرعی اور دیہی مزرودوں کے لیے آل انڈیا  صارف قیمت عدد اشاریے (بنیاد: 1986-87=100) مارچ، 2022 میں ہر ایک 3 پوائنٹس کے اضافےکے ساتھ بالترتیب 1098 پوائنٹس (ایک ہزار 98) اور 1109 (ایک ہزار ایک سو اور) نو) پوائنٹس کی سطح پر قائم رہے۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عمومی اشاریہ میں اضافے میں سب سے بڑا حصہ لباس، بستر اور جوتے کے گروپ سے بالترتیب 1.09 اور 1.44 پوائنٹس کی حد تک آیا جس کی بنیادی وجہ ساڑی کاٹن (مل)، دھوتی کپاس (مل) ،قمیض کا کپڑا کاٹن (مل)، پلاسٹک چپل/جوتے، چمڑے کی چپل/جوتے وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

انڈیکس میں اضافہ/زوال ایک ریاست سےدوسری  ریاست میں مختلف ہوتا ہے۔ زرعی مزدوروں کے معاملے میں، اس میں 16 ریاستوں میں 1 سے 10 پوائنٹس کا اضافہ اور 4 ریاستوں میں 2 سے 10 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تمل ناڈو 1282 پوائنٹس کے ساتھ اشاریے کے جدول میں سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 876 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔

دیہی مزدوروں کے معاملے میں، اس میں 16 ریاستوں میں 2 سے 10 پوائنٹس کا اضافہ اور 4 ریاستوں میں 3 سے 10 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تملناڈو 1270 پوائنٹس کے ساتھ انڈیکس ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 926 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔

ریاستوں میں، زرعی مزدوروں کے لیے صارفین کی قیمت کے اشاریہ نمبر میں سب سے زیادہ اضافہ ریاست مہاراشٹر میں اور دیہی مزدوروں کے لیے مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا اور راجستھان ریاستوں میں ہوا (ہر ایک میں 10 پوائنٹس)۔ا س کی بنیادی وجہ، گیہوں کے آٹے، باجرے ، گوشت بکرا، دودھ، مونگ پھلی کا تیل، مرچ ہری/خشک، ساڑھی کاٹن (مل)، دھوتی کاٹن (مل)، قمیض کا کپڑا (چکی)، پلاسٹک کی چپل/جوتے، پیتل کا برتن، مٹی کے برتن وغیرہ کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے۔ اس کے برعکس، زرعی مزدوروں کے لیے صارف قیمت عدد اشاریوں میں سب سے زیادہ کمی ریاست تاملناڈو اور دیہی مزدوروں کے لیے ریاست کرناٹک میں (ہر ایک میں 10 پوائنٹس)دیکھنے میں آئی، جو بنیادی طور پر چاول، جوار، راگی، دالوں، پان کے پتوں، مچھلی تازہ، پیاز، سبزیاں اور پھل وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہوئی۔

 

سی پی آئی- اے ایل  اور سی پی آئی- آئی  ایل  اور پر مبنی  افراط زر کی پوائنٹ ٹو پوائنٹ شرح  مارچ 2022 میں 6.09فیصد اور 6.33فیصد رہی جو کہ فروری 2022 میں بالترتیب 5.59فیصد اور 5.94فیصدتھی اور پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران 2.78فیصد اور 2.96فیصدتھی۔ اسی طرح، مارچ، 2022 میں خوراک کی افراط زر 4.91فیصد اور 4.88فیصد رہی جو کہ فروری، 2022 میں بالترتیب 4.48فیصد اور 4.45فیصد تھی اور پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران بالترتیب 1.66فیصد اور 1.86فیصد تھی۔

 

 

  

 

 

گروپ

زرعی مزدور

دیہی مزدور

 

Feb.,2022

March,2022

Feb.,2022

March,2022

عمومی اشاریہ

1095

1098

1106

1109

خوراک

1026

1025

1033

1032

 پان، سپاری وغیرہ

1903

1914

1913

1924

ایندھن اور بجلی

1213

1222

1208

1216

ملبوسات، بستر، جوتے چپل وغیرہ

1132

1147

1164

1179

متفرق

1160

1168

1163

1172

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*************

 

ش ح س ب۔ ر‍‌ض

U. No.7612

 



(Release ID: 1841734) Visitor Counter : 116