بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کےوی آئی سی نے کھادی کے لیے سینٹر آف ایکسلینس کے ذریعہ تیار کردہ نالج پورٹل کا آغاز کیا
Posted On:
15 JUL 2022 12:08PM by PIB Delhi
کھادی کے لیےمعلومات کا پورٹل ایک پلیٹ فارم ہے جسے کھادی کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس نے کھادی اداروں کو ڈیزائن کی ہدایات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔ پورٹل کا افتتاح محترمہ پریتا ورما، سی ای او- کے وی آئی سی ، نے 14 جولائی 2022 کو کیا تھا۔ کھادی اداروں کی مدد کے لیے ایم ایس ایم ای ،کےوی آئی سی ،کی وزارت نے این آئی ایف ٹی میں کھادی کے لئے سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیا ہے۔
کھادی کے لیے نالج پورٹل کھادی اداروں کے وسیع تر حصے میں ڈیزائن سے متعلق معلومات کو پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔ پورٹل خاص طور پر کھادی کے لیے موزوں رجحانات کو آسان بنا کر ڈیزائن میں سہولیات پیدا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس سلسلےمیں چار کہانیوں/ڈیزائن کے پہلوؤں کا تصور قائم کیا گیا ہے اور جلد I میں اُسےپیش کیا گیا ہے۔ ہر کہانی کا ایک کلیدی عنوان ، رنگ پیلیٹ، اور بنے ہوئے ڈیزائن کے لئے ڈائریکشنس، پرنٹس، تانے بانے کی ترتیب اور سطحوں کے لیے ہدایات ہیں۔ ہر کہانی کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے - گھر اور ملبوسات۔ تھیمز کے علاوہ، پورٹل گھر اور ملبوسات دونوں کے لیے سائز چارٹس، سلیویٹ بورڈ، بٹن اور بندش، سیون اور فنشز بھی فراہم کرتا ہے۔
موسموں اور رجحانات کے مطابق ہدایات فراہم کرنے کے لیے معلومات کو سال میں دو بار اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ یہ معلومات نہ صرف کھادی اداروں کے لیے بلکہ کھادی کے لیے ملبوسات، گھریلو مصنوعات اور پیکیجنگ کو تیار کرنے میں مدد فراہم کرنے والی تنظیموں کے لیے بھی اہمیت کی حامل ہوں گی۔ پورٹل میں سمت کے طور پر دکھائے گئے ٹیکسٹائل کو خاص طور پر کھادی کے دھاگے کی مختلف موٹائیوں کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے تاکہ گھر اور ملبوسات کے لیے بناوٹ اور ڈھانچے بنانے کے امکانات کو تلاش کیا جا سکے۔
پورٹل سینٹر آف ایکسیلنس فار کھادی کی ویب سائٹ پر دستیاب کرایا جائے گا اور www.coek.in پر اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
*************
ش ح س ب۔ رض
U. No.7607
(Release ID: 1841722)
Visitor Counter : 174