قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ
ہندوستان کے این ایس سی ایس کے زیر اہتمام BIMSTEC میٹنگ
سائبر سیکورٹی پر ایکسپرٹ گروپ
Posted On:
14 JUL 2022 4:15PM by PIB Delhi
نیشنل سیکورٹی کونسل سکریٹریٹ ،حکومت ہند نے چودہ اور پندرہ جولائی 2022 کو نئی دہلی میں سائبر سیکورٹی تعاون سے متعلق BIMSTEC کے ایکسپرٹ گروپ کی میٹنگ کا اہتمام کیا ہے، جو مارچ 2019 میں بنکاک میں BIMSTEC قومی سلامتی سربراہوں کی میٹنگ کے دوران ہوئے معاہدے پر مبنی ہے۔ یہ معاہدہ اس سلسلے میں تھا کہ BIMSTEC ایکسپرٹ گروپ BIMSTEC خطے میں سائبر سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک لائحہ تیار کرے گا۔
ذاتی طور پر ہونے والی اس میٹنگ میں نیشنل سائبر سیکورٹی کے رابطہ کار لفٹیننٹ جنرل راجیش پنت میٹنگ کی صدارت کررہے ہیں اور اس میں بنگلہ دیش ، بھوٹان ، ہندوستان، میانمار، نیپال ، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے وفود شریک ہوں گے۔ تمام مندروبین اپنی اپنی سرکاری تنظیموں سے چنندہ سائبر سیکورٹی ماہرین ہیں۔
BIMSTEC فورم میں سیکورٹی سیکٹر میں ممتاز ملک کی حیثیت سے ہندوستان نے سائبر سیکورٹی اشتراک پر یہ میٹنگ کرانے کا قدم اٹھایا ہے تاکہ سائبر سیکورٹی پر ایک لائحہ عمل تیار کیا جاسکے۔ BIMSTECرکن ممالک کی نمائندگی متعلقہ حکومتوں کی ان تنظیموں کے اعلیٰ افسران کررہے ہیں جو سائبر سیکورٹی سے متعلق معاملات اور واقعات سے نمٹی ہیں۔
BIMSTEC ایکسپرٹ گروپ کی اس میٹنگ کا خاص مقصد وہ لائحہ عمل تیار کرنا ہے جو BIMSTEC رکن ممالک میں سائبر سیکورٹی کو مستحکم کرے گا۔ اس کے تحت سائبر سے متعلق معلومات سائبر جرائم، انتہائی اہم اطلاعات بنیادی ڈھانچے کی حفاظت اور سائبر ضابطوں سے متعلق بین الاقوامی صورتحال کو آپس میں شیئر کرنے کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ ایکشن پلان کو پانچ سال کے اندر لاگو کرنا ہوگا جس کے بعد سائبر سیکیورٹی کا ایکسپرٹ گروپ ایکشن پلان کا جائزہ لے گا۔
****
U.No:7568
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1841621)
Visitor Counter : 166