زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

باغبانی فصلوں کے رقبہ اور پیداوار کا دوسرا پیشگی تخمینہ (2021-22) جاری


2021-22میں باغبانی کی پیداوار کا تقریباً 7.03 ملین ٹن کے اضافہ کے ساتھ 341.63 ملین ٹن کا تخمینہ لگایا گیا ہے

Posted On: 14 JUL 2022 4:12PM by PIB Delhi

محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر سرکاری سورس ایجنسیوں سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مرتب کردہ 2021-22 کے لیے مختلف باغبانی فصلوں کے رقبہ اور پیداوار کا دوسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا ہے۔

کل باغبانی

2020-21
(حتمی)

2021-22
(پہلا پیشگی تخمینہ)

2021-22
(دوسرا پیشگی تخمینہ)

رقبہ (ملین ہیکٹر میں)

27.48

27.56

27.74

پیداوار (ملین ٹن میں)

334.60

333.25

341.63

 

2021-22 (دوسرا پیشگی تخمینہ)

    2021-22 میں باغبانی کی کل پیداوار کا تخمینہ 341.63 ملین ٹن ہے، جو کہ 2020-21 (حتمی) کے مقابلے میں تقریباً 7.03 ملین ٹن (2.10 فیصد کا اضافہ) زیادہ ہے۔

  • پھلوں، سبزیوں اور شہد کی پیداوار میں اضافہ جبکہ مسالوں، پھولوں، خوشبودار اور ادویاتی پودوں اور مزرعاتی فصلوں کی پیداوار میں پچھلے سال کے مقابلے میں کمی کا تصور کیا گیا ہے۔

    پھلوں کی پیداوار 2020-21 میں 102.48 ملین ٹن کے مقابلے میں 107.10 ملین ٹن ہونے کا تخمینہ ہے۔

    سبزیوں کی پیداوار کا تخمینہ 2020-21 کے 200.45 ملین ٹن کے مقابلے میں 204.61 ملین ٹن ہے۔

    پیاز کی پیداوار 2020-21 کے 26.64 ملین ٹن کے مقابلے میں 31.70 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے۔

    آلو کی پیداوار 2020-21 کے 56.17 ملین ٹن کے مقابلے میں 53.58 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے۔

    ٹماٹر کی پیداوار 2020-21 کے 21.18 ملین ٹن کے مقابلے میں 20.34 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے۔

 

مختلف باغبانی فصلوں کے رقبہ اور پیداوار کے تفصیلی دوسرے پیشگی تخمینہ (2021-22) کے لیے یہاں کلک کریں:

Click here for detailed 2nd Advance Estimates (2021-22) of Area and Production of various Horticultural Crops

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.7562



(Release ID: 1841571) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil