کارپوریٹ امور کی وزارتت

نادہندگی اوردیوالیہ قراردیئے جانے سے متعلق بھارت کے بورڈ –آئی بی بی آئی نے بھارتی کمپنیوں  کے قانونی خدمات  سے متعلق زیرتربیت افسران کے لئے ایک تربیتی پروگرام کاانعقاد کیا

Posted On: 14 JUL 2022 1:42PM by PIB Delhi

بھارت  کے نادہندگی اور دیوالیہ قراردیئے جانے سے متعلق بھارت کے بورڈ (آئی بی بی آئی) نے 2020 کے بیچ کے بھارتی کمپنیوں کے قانونی خدمات سے متعلق  زیرتربیت افسران (آئی سی ایل ایس ) کے لئے ایک تین روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ تربیتی پروگرام 11جولائی تا13جولائی 2022 منعقد کیاگیا۔ آئی ڈی بی آئی کے کل وقتی  رکن (ڈبلیو ٹی ایم ) جناب سدھاکر شکلا نے آئی بی بی آئی کے کل وقتی رکن جناب جینتی پرساد کی موجودگی میں اس تربیتی اجلاس کاافتتاح کیا۔

تربیتی اجلاس کے دوران ، نادہندگی اوردیوالیہ قراردیئے جانے سے متعلق قانون مجریہ 2016 کاعمومی جائزہ ، نادہندگی سے متعلق خدمات کو پیشے کے درجے پرپہنچانے اورریگولیٹرکے کردارکا عمومی جائزہ لیاگیا۔ اس کے علاوہ اجلاس  کے دوران کوڈ کے تحت مختلف النوع عمل سے متعلق کیسوں کے عملی مطالعات کے طورپرمناسب اصلاح شدہ نظریات کا بھی احاطہ کیاگیا ۔ ان میں کمپنیوں کے نادہندگی کے معاملے حل کئے جانے سے متعلق عمل ، کمپنی کے کاروبار کے خاتمے یا دیوالیہ قراردیئے جانے سے متعلق عمل ، رضاکارانہ طورپرکمپنی کے کاروبار  کو ختم کرنا یا مسائل کے حل تیز رفتارعمل ، انفرادی طورپر نادہندگان  حامل ہونا اوراانفرادی طورپردیوالیہ پن شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ  زیرتربیت افسران کو بورڈ کے شکایات کے ازالہ اورنظم وضبط سے متعلق اصول وضوابط کے نفاذ کے نظام کے کام کاج کے بارے میں بھی وضاحت کی گئی ۔

اس کے علاوہ شرکا کو آئی بی سی ایکونظام کے مختلف پروگراموں سے متعارف کردیاگیا۔ یہ پروگرام ، 13جولائی کو آئی بی بی آئی کے کل وقتی رکن جناب سدھاکرشکلااورآئی بی بی آئی کے کل وقتی رکن جناب جینتی پرساد کے الوداعی خطاب کے ساتھ اختتام پذیرہوا۔

اس پروگرام میں شرکت کرنے والے ممتاز افراد میں آئی بی بی آئی کے ایگزیکیٹو ڈائرکٹر، جناب رتیش کیواڈیا ، آئی بی بی آئی کے ایگزیکیٹو ڈائرکٹرجناب سندیپ گرگ ، آئی بی بی آئی کے چیف جنرل منیجر ،جناب راجیش کمارگپتا ، آئی بی بی آئی کے چیف جنرل منیجر، جناب منیش کمار ایم چودھری ، آئی بی بی آئی چیف جنرل منیجر ، جناب شیواننتھ ، آئی بی بی آئی کے جنرل منیجر، جناب سی رام چندراراؤ ، آئی بی بی آئی  کے جنرل منیجرجناب راجیش کمار ، آئی بی بی آئی کے جنرل میجرمسٹرراجیش تیواری ، آئی بی بی آئی کے جنرل منیجر ، جناب دیپک راؤ، آئی بی بی آئی کی ڈپٹی جنرل منیجر ڈاکٹرکوکیلا جے رام ، آئی بی بی آئی کے ڈپٹی جنرل منیجر جناب کیشوکمارگردھاری ، آئی بی بی آئی کے اسسٹنٹ جنرل منیجر ، جناب نتیش سینی ،اور آئی بی بی آئی کے اسسٹنٹ جنرل منیجر جناب مینک مہتہ  شامل تھے ۔

**********

 (ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -7560



(Release ID: 1841455) Visitor Counter : 120