زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ڈیجیٹل زراعت کے شعبے میں سرکاری – نجی شراکت داری پر مشاورت

Posted On: 11 JUL 2022 5:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  11/جولائی 2022 ۔ حکومت ہند کے زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ نے ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف)، بھارت کے تعاون سے آج یہاں ڈیجیٹل زراعت میں سرکاری – نجی شراکت داری پر حصص داروں کی ایک روزہ مشاورت کا اہتمام کیا۔

اس کی صدارت محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سکریٹری جناب منوج آہوجا نے کی۔ جناب آہوجا نے 2022-23 کے لیے مرکزی بجٹ تقریر کا حوالہ دیا، جس میں ’’کاشتکاروں کو ڈیجیٹل اور ہائی ٹیک خدمات کی فراہمی کے بارے میں ایک پالیسی وژن پڑھا گیا ہے، جس میں سرکاری شعبے کے تحقیقی و توسیعی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی ایگری ٹیک پلیئر اور ایگری ویلیو چین کے حصص دار شامل ہیں۔ ‘‘

اس کے بعد، جناب راجیو چاولہ، چیف نالج آفیسر (اے اینڈ ایف ڈبلیو) نے ڈیجیٹل زراعت کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تصوراتی فریم ورک پر اپنے بصیرت افروز خیالات کا اشتراک کیا۔ انھوں نے ڈیٹا شیئرنگ، ٹیکنالوجی کی توثیق اور سینڈ باکس کی ضرورت پر بھی متعلقہ نکات کا اشتراک کیا۔

جناب پرمود کمار مہردا، جوائنٹ سکریٹری (ڈیجیٹل زراعت، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) نے ڈیجیٹل زراعت کے نقطہ نظر کے بارے میں بات کی، جس میں جدید ٹیکنالوجیز شامل ہیں جو زراعت کے شعبے کو تبدیل کر رہی ہیں۔ انھوں نے ڈیجیٹل زراعت کی صلاحیت کو سمجھنے میں ہر حصص دار کے کردار پر بھی زور دیا۔

ریاستی نقطہ نظر سے، جناب اجیت کیسری، ایڈیشنل چیف سکریٹری، زراعت، مدھیہ پردیش نے بھی ڈیجیٹل زراعت اور اس کے امکانات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زراعت میں ٹیکنالوجی لانے کے لیے ایک فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا۔

سیشن کو آگے بڑھاتے ہوئے، جناب پرشوتم کوشک، سربراہ، سی 4 آئی آر، ڈبلیو ای ایف - انڈیا نے حصص داروں کی مشاورت کے لیے منصوبہ پیش کیا۔ پی پی پی گورننس، ڈیٹا، سینڈ باکس، بازاروں تک رسائی، مالیات تک رسائی اور معلومات اور مشورے تک رسائی پر غور کرنے کے لیے چھ مشاورتی گروپ بنائے گئے۔

اس مشاورت میں مختلف ریاستی حکومتوں، ریاستی زرعی یونیورسٹیوں، آئی سی اے آر، ایگری ٹیک اسٹارٹ اپس، ایگری انڈسٹری، بینکس، تھنک ٹینک، سول سوسائٹی اور کسان تنظیموں سمیت مختلف حصص داروں سے وابستہ 140 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔

جناب جے ستیہ نارائن، چیف ایڈوائزر، ڈبلیو ای ایف - انڈیا اور جناب راجیو چاولہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس پہل کو تیار کرنے کے لیے کس طرح مشاورت سے حاصل ہونے والی معلومات پر مزید غور کیا جائے گا۔ مشاورت کا اختتام جناب راکیش کماری تیواری، آئی ٹی ایس، ڈائریکٹر (ڈیجیٹل ایگریکلچر، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.7455



(Release ID: 1840829) Visitor Counter : 142