نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ نے اپنے سی ای او کے طور پر، پرویشورن ایَّر کا استقبال کیا

Posted On: 11 JUL 2022 4:06PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ نے اپنے سی ای او کے طور پر جناب پرویشورن ایَّر کا استقبال کیا۔

پانی اور صفائی ستھرائی کے شعبے میں 25 برس سے زائد کا تجربہ رکھنے والے جناب ایَّر نے بھارت کے 20 بلین امریکی ڈالر کے بقدر کے سووَچھ بھارت فلیگ شپ مشن کے لیے پیش رو کا کردار ادا کیا ۔ اس مشن  نے 550 ملین افراد کو کامیابی کے ساتھ صفائی ستھرائی تک رسائی فراہم کرائی۔

جناب ایَّر نے کہا، ’’ایک مرتبہ پھر ملک کی خدمت کرنے کا شاندار موقع حاصل ہونا میرے لیے باعث فخر ہے اور اس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔ اس مرتبہ مجھے نیتی آیوگ کے سی ای او کے طور پر کام کرنے کا موقع حاصل ہوا ہے۔ میں وزیر اعظم کی قیادت میں ایک بدلے ہوئے بھارت کے لیے ایک مرتبہ پھر کام کرنے کا موقع دیے جانے پر عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کا ازحد ممنون ہوں۔‘‘

اترپردیش کے 1981 بیچ کے آئی اے ایس افسر، جناب ایَّر نے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے کام کیا ہے۔ موصوف 2016۔20 کے دوران نئی دہلی میں، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کے تحت حکومت ہند کے سکریٹری تھے۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7450


(Release ID: 1840766) Visitor Counter : 222