کانکنی کی وزارت
کانوں کی کامیاب نیلامی کے لیے ریاستوں کو انسینٹو دیے جائیں گے
کانوں کی وزارت کے ذریعے منعقد کی جا رہی ’اے کے اے ایم آئیکونک ویک‘ تقریبات کا آغاز
Posted On:
11 JUL 2022 12:29PM by PIB Delhi
کوئلے، کان اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ کانوں کی کامیاب نیلامی کرنے والی ریاستی حکومتوں اور امکانی معدنیاتی بلاکوں کی نشاندہی کرنے والوں کو انسینٹو دیے جائیں گے۔ اس سے دیگر ریاستوں کو کانکنی کے شعبہ میں بہتر کارکردگی کرنے کا حوصلہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ریاستوں کو کل نئی دہلی میں منعقد ہونے جا رہے کانوں اور معدنیات سے متعلق قومی کانکلیو میں انعامات سے نوازا جائے گا۔
جناب پرہلاد جوشی نے یہ باتیں آج یہاں کانوں کی وزارت کے ذریعے منعقد کی جانے والی آزادی کا امرت مہوتسو آئیکونک ویک تقریبات کا افتتاح کرنے کے دوران کہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ اس ایک روزہ قومی کانکلیو کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
اے کے اے ایم (آزادی کا امرت مہوتسو) آئیکونک ویک تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے، کانوں کی وزارت کے سکریٹری جناب آلوک ٹنڈن نے کہا کہ پی ایس ایو / وزارت کے ذیلی دفاتر پورے ملک میں 11 سے 17 جولائی کے دوران آئیکونک ویک (ہفتہ) منائیں گے۔
*****
ش ح۔ ق ت
U NO: 7441
(Release ID: 1840711)
Visitor Counter : 143