سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ناگپور میں عالمی ریکارڈ – ہائی وے فلائی اوور اور میٹرو ریل کے ساتھ طویل ترین دو منزلہ وایا ڈکٹ (3.14 کلو میٹر) کی سنگل کالم ستونوں کی مدد سے تعمیر

Posted On: 10 JUL 2022 8:15PM by PIB Delhi

          سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکز ی وزیر جناب نتن گڈ کری نے سلسلے وار ٹوئیٹس میں کہا کہ ایک اور عالمی ریکارڈ کی حصولیابی   ! ناگپور میں طویل ترین دو منزلہ وایا ڈکٹ  (3.14 کلو میٹر) کے ساتھ ساتھ سنگل کالم ستونوں کی مدد سے ہائی وے فلائی اوور اور میٹرو ریل کی تعمیر کرکے عالمی ریکارڈ کی حصولیابی پر ٹیم مہاراشٹر میٹرو اور ٹیم این ایچ آئی اے کو انتہائی دلی مبارکباد ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F9T7.jpg

 

وزیر موصوف نے کہا کہ  ناگپور میں دو منزلہ وایا ڈکٹ پر  زیادہ سے زیادہ تعداد میں  میٹرو اسٹیشنز (3 میٹرو اسٹیشن) کی تعمیر کا ایشیا بک آف ریکارڈس اور انڈیا بک آف ریکارڈس کے ذریعہ اعتراف کیا گیا ہے ۔یہ پورے ملک کے لئے اعزاز و افتخار کا موقع ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029KHM.jpg

 

جناب گڈ کری نے اپنے بے پناہ صلاحیت حامل انجینئروں ،افسران اور کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دینے میں دن رات زبردست محنت کی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس عہد کو پورا کیا گیا ہے جو انہوں نے نئے ہندوستان میں عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کے لئے کیا تھا۔

 

***********

 

 

ش ح ۔ س ب ۔ م ش

U. No.7439



(Release ID: 1840697) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu