کانکنی کی وزارت
کانوں کی وزارت کی جانب سے نئی دہلی میں کانوں اور معدنیات پر چھٹی قومی کانفرنس
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کنکلیو کے مہمان خصوصی ہوں گے جس کا اہتمام اے کے اے ایم آئیکونک ہفتے کی تقریبات کے حصہ کے طور پر کیا جا رہا ہے
Posted On:
09 JUL 2022 10:41AM by PIB Delhi
کانوں کی وزارت 12 جولائی 2022 کو نئی دہلی میں کانوں اور معدنیات پر چھٹی قومی کانفرنس کا اہتمام کرے گی جو آزادی کے امرت مہوتسو کے مشہور ہفتے کی تقریبات کا ایک حصہ ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں منعقد ہونے والے کنکلیو کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ کانوں، کوئلے اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اس ایک روزہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ کانوں، کوئلے اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے، سکریٹری معدنیات جناب آلوک ٹنڈن اور وزارت کے دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود ہوں گے۔
کنکلیو کی کچھ خاص باتوں میں کان کنی کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور مائننگ ٹینمنٹ سسٹم (ایم ٹی ایس) کے تین ماڈیولز سامنے لانے والی ریاستوں کو قومی سطح کے ایوارڈ راشٹریہ خنیج وکاس پرسکار، سال 2020-21 کے لئے 5-ستارہ کانوں کے لئے ایوارڈ اور نیشنل جیو سائنس ایوارڈ برائے 2019 سے نوازنا شامل ہیں۔ نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ (این ایم ای ٹی) کی طرف سے تکنیکی سیشن اور کان کنی میں آٹومیشن پر سیشن کا بھی کانکلیو کے افتتاحی سیشن کے حصے کے طور پر اہتمام کیا جائے گا۔ مختلف کان کنی کمپنیوں کے سی ای او گول میز بات چیت کے دوران ہندوستان کے کان کنی کے شعبے سے متعلق اہم مسائل پر غور و خوض کریں گے۔
دوپہر کے اجلاس کے ایک حصے کے طور پر، ایوارڈ کی تقریب میں ریاستی حکومتوں اور کوئلے کی وزارت کو نئے کان کے بلاکس پیش کرنا اور بلاکس کی کامیاب نیلامی اور شناخت کے لئے ریاستی حکومتوں کو ترغیب فراہم کرنا شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ (ڈی ایم ایف) کے تحت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع اپنی کامیابیوں کی نمائش کریں گے۔ پچھلے 75 برسوں کے دوران ایکسپلوریشن اور کان کنی کی ترقی سے متعلق ڈیجیٹل کیوسک کی نمائش کی جائے گی۔ کان کنی کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کو ظاہر کرنے والا لائف سائز ڈیجیٹل کتابچہ بھی کانفرنس میں توجہ کا مرکز ہوگا۔
کان کنی کی وزارت نے 2016 میں کانوں کے نیشنل کنکلیو کا تصور پیش کیا تھا جس کا مقصد مختلف ذمہ داران جیسے مرکزی حکومت کے افسران جو پالیسی ساز ہیں، ریاستی حکومت کے افسران، نیلامی کے نظام میں حقیقی عمل کرنے والے، صنعتیں اور صنعت کی انجمنوں کے درمیان بات چیت کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ کانوں اور معدنیات سے متعلق قومی کانفرنس کو کلیدی پالیسی اقدامات کی نمائش کے لئے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرنے اور معدنیات کے شعبے کی پائیدار ترقی کے لئے قیمتی رائے حاصل کرنے میں حکومت کی مدد کرنے میں ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1840360)
Visitor Counter : 176