امور داخلہ کی وزارت

جاپان کے سابق وزیراعظم جناب شنزو آبے کے انتقال پر ان کے احترام میں کل ایک روزہ سرکاری سوگ منایا جائے گا

Posted On: 08 JUL 2022 4:27PM by PIB Delhi

جاپان کے سابق ووزیراعظم جناب شنزو آبے کا 8 جولائی 2022 کو انتقال ہو گیا۔ آنجہانی رہنما کے احترام میں حکومت ہند نے فیصلہ کیا ہے کہ کل پورے ملک  میں ایک روزہ سرکاری سوگ منایا جائے گا۔

ہندوستان بھر میں جن عمارتوں پر باقاعدگی سے قومی جھنڈا لہرایا جاتا ہے، وہاں جھنڈے کو سرنگوں رکھا جائے گا اور اس دن سرکاری سطح کا کوئی تفریحی پروگرام نہیں ہوگا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1840176) Visitor Counter : 121