کوئلے کی وزارت

کوئلے کی پیداوار جون 2022 میں 32.57 فیصد بڑھ کر 67.59 ملین ٹن ہو گئی


کوئلے کے ڈسپیچ 75.46 ملین ٹن تک پہنچا

​​​​​​​کوئلے پر مبنی پاور جنریشن میں جون میں 26.58 فیصد کا اضافہ ہوا

Posted On: 06 JUL 2022 2:47PM by PIB Delhi

بھارت کی کوئلے کی پیداوار میں جون 2021 کے مقابلے میں جون 2022 میں 32.57 فیصد  کا اضافہ ہوا اور یہ  50.98 ایم ٹی سے بڑھ کر 67.59 ملین ٹن (ایم ٹی) ہو گئی۔ کوئلہ کی وزارت کے عارضی اعدادوشمار کے مطابق، اس سال جون کے دوران کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل ) سنگارینی کولیاریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل) اور کیپٹیو مائنز/دیگر نے بالترتیب 51.56 ایم ٹی ، 5.56 ایم ٹی اور 10.47 ایم ٹی کی پیداوار کر کے 28.87فیصد، 5.50 فیصد  اور 83.53 فیصد کا اضافہ درج کرایا۔ کوئلے کی سرفہرست 37 کانوں میں سے 22 کانوں نے 100 فیصد سے زیادہ پیداوار کی اور دیگر نو کانوں کی پیداوار 80 سے 100 فیصد کے درمیان رہی۔

اس کے ساتھ ہی  کوئلے کے ڈسپیچ  میں جون 2021 کے مقابلے میں  جون 2022 کے دوران  20.69 فیصد  کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 62.53 ایم ٹی سے بڑھ  کر 75.46 ایم ٹی ہو گیا  ہے۔  جون 2022 کے دوران  سی آئی ایل  اور کیپٹو/دیگر  بالترتیب 15.20 فیصد اور 88.23 فیصد  کا اضافہ درج کرایا ہے  اور  58.98  اور 11.05 ایم   ٹی کا ڈسپیچ کیا ہے۔  ایس سی سی ایل نے اس  ماہ کے دوران 0.46 فیصد کی منفی نمو درج کرائی ہے۔

اس سال جون کے دوران پاور یوٹیلٹیز کو کئے جانےوالے ڈسپیچ میں بجلی کی مانگ  میں اضافے کی وجہ سےجون 2021  کے مقابلےمیں اس  سال جون کے دوران  30.77 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ  49.62 ایم ٹی سے بڑھ کر  64.89 ایم ٹی ہوگیا ہے۔

کوئلے پر مبنی پر کوئلے پر مبنی پاور جنریشن میں جون 2021 کے مقابلے میں جون 2022 میں 26.58 فیصد  کا اضافہ درج کرایا گیا ہے۔ جون 2022 میں بجلی کی مجموعی پیداوار جون 2021 کے مقابلے میں 17.73 فیصد زیادہ رہی ہے۔ تاہم کوئلے پر مبنی پاور جنریشن   مئی  میں  98609 ایم یو کے مقابلے میں جون 2022  کے مقابلے  95880 ایم یو رہی  ہے اور اس میں  2.77 فیصد کی منفی نمو درج کی گئی۔ جون 2022 میں  مجموعی پاور جنریشن 138995 ایم یو رہی جبکہ مئی 2022 میں یہ  140059 ایم یو  تھی۔ اس طرح اس میں  0.76 فیصد کی منفی نمو درج کرائی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-7297



(Release ID: 1839620) Visitor Counter : 122