خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
بچوں کے لئے صحت اخراجات
Posted On:
01 APR 2022 5:45PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق قومی صحت مشن (این ایچ ایم) ایک مرکز کی حمایت یافتہ اسکیم ہے جہاں مختلف فلیکسیبل پول کے تحت ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تجاویز کی بنیاد پر فنڈس جاری کئے جاتے ہیں جس کا مقصد حفظان صحت کی فراہمی کے نظام کو مستحکم کرنا ۔مالی سال 20-2019سے 22-2021 سے قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت ری پروڈکٹیو اینڈ چائلڈ ہیلتھ (آر سی ایچ) فلیکسیبل پول (معمول کی ٹیکہ کاری (آر آئی )،پلس پولیو خوراک (پی پی آئی)اور نیشنل آئیوڈین ڈفیشی اینسی ڈس آرڈر کنٹرول پروگرام (این آئی ڈی ڈی سی پی)) کے لئے فنڈ کی منظوری کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے:
(لاکھ روپے میں)
مد
|
2019-20
|
2020-21
|
2021-22
|
آرسی ایچ فلیکسیبل پول
|
992434.69
|
1023717.08
|
1052765.58
|
نوٹ:مذکورہ بالا معلومات مالی بندوبست سے متعلق دستیاب رپورٹ(ایف ایم آر) کے مطابق ہے جو کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے داخل کی ہے اور جسے 31.12.2021 تک اپڈیٹ کیا گیا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) بچوں کی صحت خدمات کو بہتر بنانے کے لئے ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے داخل کردہ سالانہ پروگرام کے نفاذ کے منصوبے(اے پی آئی پی) کی بنیاد پر قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت ری پروڈکٹیو، ماؤں، نوزائیدہ بچہ، بچہ، نوعمر ی سے متعلق صحت اورتغذیہ (آر ایم این سی اے ایچ + این) حکمت عملی کے نفاذ میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کر رہی ہے،ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:-
- سہولت پر مبنی نوزائیدہ کی دیکھ بھال: بیمار نوزائیدہ کیئر یونٹس (ایس این سی یو) ڈسٹرکٹ اسپتال اور میڈیکل کالج کی سطح پر قائم کیے گئے ہیں، بیمار اور چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے نیو بورن اسٹیبلائزیشن یونٹس (این بی ایس یو) فرسٹ ریفرل یونٹس (ایف آر یو) / کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (سی ایچ سی) میں قائم کیے گئے ہیں۔
- نوزائیدہ اور چھوٹے بچوں کی کمیونٹی پر مبنی نگہداشت: ہوم بیسڈ نیو بورن کیئر ئینڈ کیئر (ایچ بی این سی) اور ہوم بیسڈ کیئر آف ینگ چلڈرن (ایچ بی وائی سی) پروگرام کے تحت، بچوں کی پرورش کے طریقوں کو بہتر بنانے اورکمیونٹی میں بیمار نومولود اور ینگ بچوں کی شناخت کے لیے آشاز کے ذریعہ گھر کے دورے کیے جاتے ہیں۔
- ماؤں کا مکمل پیار (ایم اے اے): جلدابتدا اور پہلے چھ ماہ کے لیے خصوصی طور پرماں کادودھ اور بچوں اور چھوٹے بچوں کو دودھ پلانے (آئی وائی سی ایف) کے طریقوں کو ماؤں کا مکمل پیار (ایم اے اے) کے تحت فروغ دیا جاتا ہے۔
- نمونیا کو کامیابی کے ساتھ بے اثر کرنے کے لیے سماجی آگاہی اور اقدامات (ایس اے اے این ایس) جو کہ نمونیا کی وجہ سے بچپن کی بیماری اور اموات میں کمی کے لیے 2019 سے نافذ کیا گیا ہے۔
- ہمہ جہت ٹیکہ کاری کا پروگرام (یو آئی پی) بچوں کو جان لیوا بیماریوں جیسے تپ دق، ڈپتھیریا، پرٹیوسس، پولیو، ٹٹنس، ہیپاٹائٹس بی،خسرہ، روبیلا، نمونیا اور ہیمو فیلس انفلوئنزا بی کی وجہ سے ہونے والے بخار کے خلاف ویکسین فراہم کرنے کے لیے نافذ کیا جاتا ہے۔ روٹا وائرل ڈائریا کی روک تھام کے لیے ملک میں روٹا وائرس ویکسی نیشن بھی پیش کی گئی ہے۔
- راشٹریہ بال سواستھیہ کاریہ کرم (آر بی ایس کے): بچوں کی بقا کو بہتر بنانے کے لیے 0 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی صحت کی 30 صورتحال (یعنی بیماریاں، ڈیفیشی اینسی،نقائص اور نشوونما میں تاخیر) کی جانچ کی جاتی ہے۔ ضلعے کی صحت سہولت کی سطح پر ڈسٹرکٹ ارلی انٹروینشن سینٹرز (ڈی ای آئی سی) قائم کئے گئے ہیں۔جس کا مقصد آر بی ایس کے کے تحت جانچ کئے گئے بچوں کی تصدیق اور انتظام کرنا ہے۔
- غذائی بحالی کے مراکز (این آر سی) صحت عامہ کی سہولیات میں قائم کیے گئے ہیں تاکہ طبی پیچیدگیوں کے ساتھ داخل ہونے والے شدید غذائی قلت (ایس اے ایم) والے بچوں کا علاج اور ان کا انتظام کیا جا سکے۔
- پوشن ابھیان کے ایک حصے کے طور پر انیمیا مکت بھارت (اے ایم بی) کی حکمت عملی کا مقصد خون کی کمی سے نمٹنے کے لیے موجودہ میکانزم کو مضبوط کرنا اور نئی حکمت عملیوں کو فروغ دینا ہے جس میں اسکول جانے والی نوعمر اور حاملہ خواتین میں خون کی کمی کی جانچ اور علاج، خون کی کمی کی غیر غذائی وجوہات کو حل کرنا اور ایک رابطے کی جامع حکمت عملی تیار کرنا ہے۔
- صلاحیت سازی : زچہ و بچہ کی بقا اور صحت کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے حفظان صحت فراہم کرنے والوں کے کئی صلاحیت سازی کے پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔
یہ معلومات خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
***********
ش ح ۔ ف ا ۔ م ش
U. No.7294
(Release ID: 1839569)
Visitor Counter : 174