سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
پونے-ساتارا قومی شاہراہ ( این ایچ – 4 ) پر کھم بٹکی گھاٹ پر 6 لین والی نئی سرنگ مارچ 2023 تک مکمل ہونے کی توقع
Posted On:
06 JUL 2022 11:41AM by PIB Delhi
پونے-ساتارا قومی شاہراہ ( این ایچ – 4 ) پر کھم بٹکی گھاٹ پر نئی 6 لین والی سرنگ ایک جڑواں سرنگ ہے ، جس میں سے ہر ایک میں 3 لین ہیں اور فی الحال زیر تعمیر ہے اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ٹوئیٹ کی ایک سیریز میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ ساتارہ-پونے سمت میں موجودہ ’ ایس ‘ کرو کو جلد مکمل کیا جائے گا ، جس سے حادثات کے خطرات میں زبردست کمی واقع ہوگی۔ 6.43 کلومیٹر طویل اس منصوبے کی کل سرمایہ لاگت تقریباً 926 کروڑ روپئے ہے اور اس کے مارچ ، 2023ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
جناب گڈکری نے کہا کہ آج ہمارا ملک وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بنیادی ڈھانچے کی بے مثال تبدیلی کا مشاہدہ کر رہا ہے اور ‘ کنیکٹی ویٹی کے ذریعے خوشحالی ’ کا آغاز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیو انڈیا عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کا مطالبہ کرتا ہے۔
جناب گڈکری نے کہا کہ سرنگ کنیکٹیویٹی کو بڑھانے جا رہی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ مسافروں کو ان کی ویلیو اوور ٹائم ( وی او ٹی ) اور ویلیو اوور کاسٹ ( وی او سی ) کی بچت کے ذریعے براہ راست فائدہ پہنچائے گی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ پونے-ساتارا اور ساتارا-پونے کے کھم بٹکی گھاٹ کے درمیان سفر کا اوسط وقت بالترتیب 45 منٹ اور 10-15 منٹ ہے۔ اس سرنگ کی تکمیل سے سفر کا اوسط وقت 5-10 منٹ رہ جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ ا ک ۔ ع ا )
U. No. 7291
(Release ID: 1839552)
Visitor Counter : 166