الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

بی ایل ڈی سی موٹر کے لیے آئی آئی ٹی ،کھڑگ پور کے  ذریعہ  تیار کردہ گھریلو  ٹیکنالوجی اور  ای- رکشا کے لیے اسمارٹ کنٹرولر کوتجارتی پیداوار کے لیے منتقل کیا گیا


یہ ٹیکنالوجی، وزارت کے الیکٹرک گاڑیوں کے ذیلی نظام   کی اندرون ملک  ترقی کے پروگرام کے تحت تیار کی گئی ہے

Posted On: 06 JUL 2022 11:28AM by PIB Delhi

یہ ایک حقیقت ہے کہ ہمارے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے 90فیصد سے زیادہ پرزے اور اس کی ٹیکنالوجی (جیسے موٹر/کنٹرولر/کنورٹر/بیٹری مینجمنٹ سسٹم/چارجر) درآمد کی جا رہی ہیں جو ہمارے ماحول، سڑک اور ٹریفک    حالات  کے مطابق مناسب  اور موزوں نہیں ہیں۔ لہذا، اس چیلنج سے نمٹنے اور اندرون ملک مینوفیکچرنگ کو بڑھانے کے لیے، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی  ٹی وائی ) نے الیکٹرک گاڑیوں کے ذیلی نظام  کی اندرون ملک  ترقی کے لیے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔ ابتدائی طور پر،  ٹو ڈبلیو / تھری ڈبلیو  کے لیے ٹیکنالوجی کی ترقی کا کام شروع  کیا  گیا ہے کیونکہ یہ ہماری سڑکوں پر 80 فیصد سے زیادہ گاڑیوں کا حصہ ہے۔

مذکورہ پروگرام کے تحت آئی آئی ٹی، کھڑگ پور نے ایک گھریلو ، موثر، سستی اور تصدیق شدہ بی ایل ڈی سی  موٹر اور ای رکشا کے لیے اسمارٹ کنٹرولر تیار کیا ہے۔ کل یہ ٹیکنالوجی میسرز برش لیس موٹر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو تجارتی پیداوار کے لیےجناب  الکیش کمار شرما، سیکریٹری، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی  ٹی وائی )، ڈاکٹر جے دیپ کمار مشرا، ایڈیشنل سیکریٹری، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی  ٹی وائی )،  محترمہ سنیتا ورما، گروپ کوآرڈینیٹر (الیکٹرانکس میں تحقیق وترقی ) الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی  ٹی وائی )، ڈاکٹر سومناتھ سین گپتا،  آئی آئی ٹی  کھڑگ پور اور  جناب  اوم کرشن سنگھ، سائنسدان ،  الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی  ٹی وائی ) کی موجودگی میں منتقل  کی گئی ۔ ٹیکنالوجی کی  یہ منتقلی ڈیجیٹل انڈیا ہفتہ کے حصے کے طور پر ہوئی ہے جس کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 4 جولائی 2022 کو گاندھی نگر، گجرات میں کیا تھا۔  

*************

ش ح۔م  ع۔رم

(06-07-2022)

U-7289

 



(Release ID: 1839528) Visitor Counter : 109