بھارتی چناؤ کمیشن

ہندوستان کے نائب صدر کے دفتر کو انتخابی کمیشن کا عوامی نوٹس

Posted On: 05 JUL 2022 1:52PM by PIB Delhi

صدارتی اور نائب صدارتی  انتخابات قانون  1952 کی شق 4 کی  ذیلی شق (1) کے تحت  انتحٓابی کمیشن کے ذریعہ  ہندوستان کے نائب صد ر کے عہدے  کو پُر کرنے کے لئے  انتخاب کے انعقاد  کا نوٹس  جاری کردیا گیا ہے۔میں  ، اتپل کمار سنگھ اس طرح کے الیکشن کا ریٹرننگ آفیسر یہ نوٹس دیتا ہوں کہ

  1. ایک امیدوار یا اس کے کسی تجویز کنندہ یا تائید کنندہ  کے ذریعہ کاغذات نامزدگی  نیچے دستخط کنندہ کے دفتر روم نمبر 18، گراؤنڈ فلور ، پارلیمنٹ ہاؤس ، نئی دلی ، یا اگر وہ کسی ناگزیر صورتحال کی وجہ سے غیر موجود ہے تو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر  ز  ، جناب پی سی ترپاٹھی، جوائنٹ سکریٹری  ، لوک سبھا سیکریٹریٹ  یا جناب راجوسریواستو ،  ڈائریکٹر ، لوک سبھا سکریٹریٹ  کے مذکورہ دفتر میں صبح 11 بجےسے تین بجے تک کسی  بھی دن ( عوامی چھٹی چھوڑکر ) 19 جولائی  2022 تک بھیجے جاسکتے ہیں۔
  2. ہر کاغذات نامزدگی کے ساتھ امیدوار  سے متعلق  پارلیمانی حلقے  کے لئے  انتخابی رول میں جس میں  امیدوار   ایک منتخب کے طور پر درج ہے، داخلے کی مصدقہ کاپی ہونی چاہئے ۔
  3. ہرامیدوار کو صرف 15000 روپے  جمع کرنا چاہئے  یا جمع کروانا چاہئے ۔  یہ رقم نقدی کی صورت میں   کاغذات  نامزدگی  پیش کرتے وقت ریٹرننگ آفیسر کے پاس  جمع ہونی چاہئے یا ریزرو بینک آف انڈیا میں  پہلےسے  جمع ہونی چاہئے  یا حکومت کے خزانے میں جمع  ہونی چاہئے  اور بعد والی صورتحا ل میں  ایک رسید جو یہ ظاہر کرتی ہو کہ مذکورہ بالا رقم جمع کردی گئی ہے  ،کاغذات  نامزدگی کے ساتھ ملحق   ہوناچاہئے ۔
  4. کاغذات نامزدگی کے فارم  مذکورہ بالا دفتر سے مذکورہ بالا اوقات میں حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
  5. قانون کی شق  5 بی کی ذیلی شق  (4) کے تحت  رد کردہ  نامزدگیوں  کے علاوہ  دوسرے نامزدگی کاغذات   چھان بین کے لئے روم نمبر  62 ، فرسٹ فلور ، پارلیمنٹ ہاؤس ، نئی دہلی  20 جولائی 2022 بروز بدھ  صبح 11 بجے لئے جائیں گے ۔
  6. امیدواروں  کی کاغذات نامزدگی واپس  لینے  کا نوٹس  ایک امیدوار کے ذریعہ  یا اس کے کسی تجویز کنندہ یا تائید کنندہ کے ذریعہ جو تحریری طورسے اس کی طرف سے مختار ہو  ، نیچے دستخط کنندہ کو  مذکورہ  بالا پیراگراف  (1) میں وضاحت کردہ جگہ پر  22 جولائی  2022 کو تین بجے سہ پہر سے  پہلے دی جاسکتی ہے۔
  7. اگر انتخاب کا مقابلہ منعقد ہوتا ہے تو ووٹنگ  6 اگست 2022 بروز سنیچر کو صبح 10 بجے سے شام  5 بجے کے درمیان قواعدکے تحت  متعین کردہ   پولنگ مقام پر منعقد کی جائے گی۔

 

*************

ش ح۔اک۔رم

(05-07-2022)

U-7257

 



(Release ID: 1839328) Visitor Counter : 140