مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
انٹرنیٹ کی سہولت والے گاؤں
Posted On:
01 APR 2022 2:29PM by PIB Delhi
مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیو سنگھ چوہان نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والا ٹیلی کمیونی کیشن کے محکمے کے فیلڈ یونٹس کے ذریعہ فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ملک میں واقع 5,97,618 گاؤوں (مردم شماری 2011 کے مطابق) میں سے 5,58,537 گاؤں میں موبائل وائرلیس براڈ بینڈ دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ، بھارت نیٹ پروجیکٹ ملک کی تمام گرام پنچایتوں (جی پیز) اور دیہاتوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ/براڈ بینڈ فراہم کرنے کے لیےوضع کیا گیا ہے۔ 28.02.2022 تک، بھارت نیٹ کے تحت براڈ بینڈ بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ملک میں کُل 1,72,361 گرام پنچایتوں کو خدمت کے لیے تیار کیاجاچکا ہے۔
انٹرنیٹ سہولت کی دستیابی کی نگرانی صارفین کی تعداد کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کی دستیابی عوام کو ہر قسم کی آن لائن ڈیجیٹل خدمات تک رسائی کے قابل بناتی ہے جس میں تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے شامل ہیں۔
***********
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.7208
(Release ID: 1839074)
Visitor Counter : 111