ارضیاتی سائنس کی وزارت
ساحلوں کی صفائی کا بین الاقوامی دن منانے کے لیے سوچھ ساگر، سرکشت ساگر مہم
Posted On:
02 JUL 2022 4:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 02 جولائی ہندوستان کی ایک بھرپور سمندری تاریخ ہے۔ سمندری سرگرمیوں کا تذکرہ سب سے پہلے رگ وید میں کیا گیا تھا اور ہندوستانی پرانوں میں سمندر، دریاؤں اورندیوں کے باہمی تعلق کے حوالےدیکھے جا سکتے ہیں۔ ہندوستان کی سماجی و روحانی روایات، ادب، شاعری، مجسمہ سازی، مصوری اور آثار قدیمہ کے متنوع ثبوت ہندوستان کی عظیم سمندری روایات کی تصدیق کرتے ہیں۔
ہندوستان کی 7,500 کلومیٹر سے زیادہ کی ساحلی پٹی ہمارے وسیع سمندری وسائل کی عکاسی کرتی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ بحر ہند واحد سمندر ہے جس کا نام کسی ملک یعنی ہندوستان کے نام پر رکھا گیا ہے۔
انسانی معاشرہ سمندر اور سمندر کی قدرتی دولت سے مسلسل مستفید ہوتا رہا ہے۔ تاہم، حالیہ دنوں میں، زیادہ تر زمینی سرگرمیوں، سیاحت اور ماہی گیری سے نکلنے والا پلاسٹک کا کوڑا دریاؤں اور مختلف آبی گزرگاہوں کے ذریعہ ساحل اور سمندر تک پہنچتا ہے، جس سے سمندری ماحولیاتی نظام کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ساحلی پانیوں، تلچھٹ، بایوٹا اور ساحلوں جیسے مختلف میٹرکس میں سمندری فضلہ پر سائنسی ڈیٹا اور معلومات اکٹھا کرنے کے لیےآر اینڈ ڈی کی کوششیں کی جائیں گی۔
عالمی سطح پر’’ساحلوں کی صفائی کا بین الاقوامی دن ‘‘ ہر سال ستمبر کے تیسرے ہفتہ کو منایا جاتا ہے۔
حکومت ہند اس سال 17 ستمبر 2022 کو دیگر رضاکار تنظیموں اور مقامی سوسائٹی کے ساتھ مل کر ہندوستان کی پوری ساحلی پٹی پر صفائی مہم "سوچھ ساگر، سرکشت ساگر‘‘ چلائے گی۔
اس مہم میں ارضیاتی سائنس کی وزارت(ایم او ای ایس)، ماحولیات جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی)، انڈین کوسٹ گارڈ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ساتھ دیگر سماجی تنظیمیں اور تعلیمی ادارے شامل ہوں گے۔
اس مہم میں بنیادی طور پر سمندرکی گندگی کو کم کرنے، پلاسٹک کے کم سے کم استعمال، کچرے کے منبع پر علیحدگی اور انتظام کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے جسمانی اور عملی طور پر بڑے پیمانے پر عوامی شرکت دیکھنے کو ملے گی۔
یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی اور طویل ترین ساحلی صفائی کی مہم ہوگی جس میں سب سے زیادہ لوگ حصہ لیں گے۔ عام آدمی کی شرکت سے نہ صرف ساحلی علاقوں بلکہ ملک کے دیگر حصوں کی خوشحالی کے لیے ’’سوچھ ساگر، سرکشت ساگر‘‘ کا پیغام پہنچے گا۔
اس سال کا پروگرام ملک کی آزادی کے 75 ویں سال میں آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے۔ ساحلوں کی صفائی مہم ملک بھر کے 75 ساحلوں پر چلائی جائے گی۔ 03 جولائی 2022 سے "سوچھ ساگر، سرکشت ساگر" کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 75 دن کی ایک مہم کا آغاز کیا جائے گا جس کا اختتام 17 ستمبر 2022 کو ’’ساحلوں کی صفائی کے بین الاقوامی دن‘‘ پر ہوگا۔
مہم کے تئیں بیداری عام کرنے اور عام لوگوں کے لیے 17 ستمبر 2022 کو ساحل سمندر کی صفائی کی سرگرمیوں کے لیے رضاکارانہ رجسٹریشن کے لیے ایک موبائل ایپ "ایکو مترم" شروع کی گئی ہے۔
اس مہم کے ذریعہ عوام میں بڑے پیمانے پر رویے کی تبدیلی کا مقصد اس کے تئیں بیداری پیدا کرنا ہے کہ پلاسٹک کا استعمال ہماری سمندری زندگی کو کس طرح تباہ کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-7157
(Release ID: 1838847)
Visitor Counter : 186