صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج میں ڈاکٹرز ڈے تقریبات کی سربراہی  کی


آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر 75 برس سے زیادہ عمر کے ڈاکٹروں کی نمایاں خدمات اور لگن کے لئے ان کی عزت افزائی کی گئی

طبی پیشہ ور افراد نے اپنی بے لوث خدمات کے ذریعے ‘‘ سیوا بھاؤ’’ اور ‘‘ سیوا پرمو دھرم’’ کی ہماری ملک کی روایات پر عمل کیا ہے

‘‘ہمیں ڈاکٹر بی سی رائے سے ترغیب حاصل کرنا چاہئے، وہ ایک لائق ڈاکٹر اور انتظام کار تھے، قوم کی صحت کو اولین ترجیح دینا ہمارا فرض ہے، جیسا کہ ہمارے وزیراعظم نے ویژن پیش کیا ہے’’:ڈاکٹر من سکھ مانڈویا

ہمارے مریضوں کی سیوا کے علاوہ ہم سب ایک صحت مند اور مضبوط بھارت کی جانب کام کر رہے ہیں: ڈاکٹر بھارتی پروین پوار

Posted On: 01 JUL 2022 4:36PM by PIB Delhi

صحت اورخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے آج لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج میں ڈاکٹروں کے دن سے متعلق تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر صحت اور خاندانی بہبود  وزارت میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور یونین ہیلتھ سکریٹری جناب راجیش بھوشن بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026CE1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PFIM.jpg

طبی پیشے سے منسلک افراد کی بے لوث خدمات کو سلام کرتے ہوئے ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے کہا کہ ہمارے معالجین اور طبی پیشہ ور افراد کا ہماری زندگی میں اہم رول رہا ہے۔ ہر سال یکم جولائی کو یوم معالجین منا کر ہم ان کے  زبردست رول کا اعتراف کرتے ہیں۔ یہ دن مشہور اور مقبول ڈاکٹر بدھان چندر رائے کی پیدائش کا دن بھی ہے اور ان کی برسی کا دن بھی ہے، جو آزاد ہندوستان میں طبی پیشے کی ایک نمایاں ہستی تھے  اور اعلیٰ درجے کے معالج تھے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ  یہ سال ہماری آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کا سال ہے اور آزادی کا امرت مہوتسو منایا جا رہا ہے اور اسی موقع پر ہم ڈاکٹروں کا قومی دن بھی منا رہے ہیں۔ 75 برس سے زیادہ عمر کے ڈاکٹروں اور طبی پیشہ ور افراد کی نمایاں  خدمات اور  لگن کے لئے ان کی عزت افزائی کی جا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047ADP.jpg

ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر بدھان چند رائے سے ترغیب حاصل کرنی چاہئے، جو ایک لائق ڈاکٹر اور ایڈ منسٹریٹر تھے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی صحت کو اولین ترجیح دینا ہمارا مقدس فریضہ ہے۔ طبی کارکنوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ صحت کو ہمارے ملک میں ایک سیوا سمجھا گیا ہے اور ہماری طبی پیشہ ور برادری نے سیوا بھاؤ اور سیوا پرمو دھرما کی ہمارے ملک کی روایات پر عمل کیا ہے۔ یہی بنیادی وجہ ہے کہ ہمارے کووڈ واریئرز نے بے  غرضی اور بے لوث خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام کوششوں کا محور ہماری قوم ہونا چاہئے اور ملک ہمیشہ سب سے پہلے آنا چاہئے۔ ہمیں اپنا سیوا بھاؤ جاری رکھنا چاہئے، کیونکہ اسی طرح ہم ایک سوستھ   بھارت تشکیل دے سکتے ہیں۔

 

ٹی بی، موتیا بند اور جذام جیسے حالیہ چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے تمام میڈیکل پروفیشنل اور متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ پوری لگن اور عزم کے ساتھ مل کر کام کریں اور ٹی بی سے پاک ہندوستان اور ملک سے جذام کے خاتمے کے لئے کوشش کریں۔

 

تمام لوگوں کے لئے صحت کے حکومت کے وعدے پر بات کرتے ہوئے جناب مانڈویا نے کہا کہ ملک میں صحت کے شعبے میں تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں اور عزت مآب وزیراعظم کی با بصیرت قیادت میں حکومت تمام فریقوں کے ساتھ مل کر ایک جامع صحت نظام قائم کرنے کی جانب کام کر رہی ہے، جس میں دور رس تال میل کے ذریعے مناسب  قیمتوں پر ، قابل رسائی اور معیاری صحت نگہداشت کے مقصد کے تحت ایک جامع طبی ایکو سسٹم قائم کیا جائے گا۔

  مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے طبی پیشہ وروں کا ان کی انتھک کوششوں اور ہندوستان کو کوویڈ مینجمنٹ میں عالمی کامیابی کیا حصہ بنانے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ "تمام مریضوں کی خدمت کے ساتھ، ہم سب ایک سوستھ بھارت اور سدردھ بھارت کے لئے سر گرم عمل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت صحت کے شعبے میں نئے عہد کی  ٹیکنالوجی کو شاملِ عمل  کر رہی ہے۔ ملک کے دور دراز کے علاقوں تک ایک مہم کے تحت ٹیلی میڈیسن خدمات جیسے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صرف اسی طرز عمل کے ذریعہ ہم ایک آتم نر بھر بھارت کی تشکیل کے قابل ہو پائیں گے۔

 

متعلقین کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے یہ اپیل بھی کی کہ ہمارے ماضی بعید کے متحرک خدمات سے تحریک حاصل کی جائے۔ "چرک، سشروتا، پاتنجلی، جیوک، دھنونتری، اگنی ویش، چیون جیسے طبی ماہرین نے زبردست خدمات پیش کی ہیں۔ ہمیں بھی اسی طرح طب کے شعبے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔"

 

صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے ثقافتی پرفارمنس کے لئے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ہماری کامیابیوں خاص طور پر عالمی وبا کے پچھلے دو برسوں کی عکاسی کرنے والی کامیابیوں کا جشن منانے کا موقع ہے۔ سیوا، سمرپن اور وشواس کی بے لوث خدمات کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کا دن انہی اقدار کا تہوار ہے اور ہماری روایات نے ہمیں اس خدمت کے لئے ہی وقف رہنے کا درس دیا ہے۔ صحت کے مرکزی سکریٹری نے امید ظاہر کی کہ ہمارے نوجوانان اس ذمہ داری کو کامل لگن سے ادا کریں گے۔

 

اس موقع پر ڈاکٹر اتل گوئل، ڈائرکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، ڈاکٹر رام چندر، ڈائرکٹر، لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج، ڈاکٹر آریہ، ایم ایس، صفدر جنگ اسپتال، ڈاکٹر شیروال، ایم ایس، آر ایم ایل، وزارت کے اعلیٰ افسران، معزز فیکلٹی ممبران، ادارے کے عملہ اور طلباء بھی شاملِ تقریب تھے۔

***

ش ح۔ع س ۔ ک ا

 



(Release ID: 1838764) Visitor Counter : 399