مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ نے آئی ٹی آئی لمیٹڈ اور بی ایس این ایل کے ساتھ یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف) کے تحت پائلٹ پروجیکٹس کو فنڈ دینے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے
Posted On:
01 JUL 2022 3:37PM by PIB Delhi
ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ (یو ایس او ایف)، وزارت مواصلات نے انڈین ٹیلی فون انڈسٹریز (آئی ٹی آئی) لمیٹڈ اور بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کے ساتھ ای بینڈ، ایل ٹی ای مقامی ٹیکنالوجیز کے پائلٹ پروجیکٹس بشمول 4 جی/5 جی پروٹو ٹائپس کے انضمام کے لیے سی-ڈاٹ کور کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف)، دیہی اور دور دراز علاقوں میں ٹیلی کام کے شعبے میں نئی تکنیکی ترقی کو شامل کرنے کے اپنے پروگرام کے تحت، تقریباً 10 کروڑ روپے کے 4 پائلٹ پروجیکٹس کے لیے فنڈ فراہم کر رہا ہے جو ان ٹیکنالوجیز کی ترقی اور سختی کو قابل بناتا ہے۔ مقامی کمپنیاں ایسٹروم ٹیکنالوجیز، لیکھا، وائرلیس سلیکشن، ریسونس ٹیکنالوجیز، سگنلٹرون، ان پروجیکٹوں کو سی۔ڈاٹ اور ڈی او ٹی پی ایس یوز اور آئی ٹی آئی کے اشتراک سے انجام دیں گی۔
******
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-7134
(Release ID: 1838617)
Visitor Counter : 143