ریلوے کی وزارت
جناب اشونی ویشنو نے ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ پر جوائنٹ کمیٹی کی 14ویں میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی
جاپان کے وزیر اعظم کے خصوصی صلاح کار ڈاکٹر موری مسافومی نے جاپانی کی طرف سے میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی
میٹنگ میں ریلوے کے وزیر نے پروجیکٹ کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا
Posted On:
30 JUN 2022 2:51PM by PIB Delhi
ریلوے، کمیونیکیشن اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل (ایم اے ایچ ایس آر) پروجیکٹ پر عمل درآمد سے متعلق سبھی اہم امور پر بات چیت اور فیصلہ کرنے کے لئے بھارت کی طرف سے 14ویں جوائنٹ کمیٹی کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔ جاپان کے وزیر اعظم کے خصوصی صلاح کار ڈاکٹر موری مسافومی نے جاپان کی طرف سے میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔

میٹنگ کے دوران پروجیکٹ کی پیش رفت کے سلسلے میں پریزنٹیشنز اور ویڈیو فلم دکھائی گئی۔ اس کے علاوہ پروجیکٹ کے باہمی حل اورپروجیکٹ کے مقررہ وقت کے لیے فنڈنگ، ٹھیکے اور عملدرآمد سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
بھارت سرکار اور جاپان سرکار کے بیچ جوائنٹ کمیٹی کی میٹنگ باہمی مفادات اور فوائد کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے اعلیٰ صلاح کار کمیٹی ہے۔ جاپانی حکومت ایم اے ایچ ایس آر پروجیکٹوں کو آسان قرض اور تکنیکی و مالی تعاون کے ساتھ فنڈنگ کے لیے پرعزم ہے۔
میٹنگ فائدے مند اور نتیجہ خیز رہی اورپروجیکٹ کی جلد تکمیل کے لیے اسٹریٹجک معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔ دونوں فریقوں نے پروجیکٹ کے مجموعی مفاد میں عزت مآب وزیر اعظم کے نظریے ایک پروجیکٹ ایک ٹیم پر کام کرنے کے لئے رضامندی ظاہر کی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 7073)
(Release ID: 1838254)
Visitor Counter : 192