کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ کی وزارت نے رامسر فہرست میں 5 کوئلے کی کانوں  کو شامل کرنے کے لیے وزارت ماحولیات سے رابطہ کیا


وزارت نے چھوڑ دی گئی کوئلے کی کانوں کو دوبارہ استعمال کرنے کے لیے عالمی بینک سے مدد مانگی

Posted On: 29 JUN 2022 1:49PM by PIB Delhi

ہندوستان کے کوئلے کا شعبہ بجلی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مانگوں کو پورا کرنے کے لیے کوئلےکی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کررہا ہے۔ ساتھ ہی کوئلے کا شعبہ پائیدار ترقی کی راہ اختیار کرنے کے لیے کئی قدم بھی اٹھا رہا ہے اور اس دوران ماحولیات کے تحفظ اور جنگلات اور بائیوڈائیورسٹی  کی حفاظت کے لیے خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ پائیدار سرگرمیوں کے حصے کے طور پر کول انڈیا لمیٹیڈ (سی آئی ایل) نے کوئلےکی کان والی جھیلوں کے تحفظ ، آب گاہوں کی ایکولوجیکل صورت حال کو برقرار رکھنے اور ایسی کانوں والی جھیل کو مشہور و معروف رامسر فہرست میں شامل کرنے کے لیے کئی قدم اٹھائے ہیں۔  اس کے لیے اس نے متعلقہ ریاستی حکومتوں اور وزارت ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی (ایم او ای ایف سی سی) سے مدد حاصل کی ہے۔

کوئلے کی کان کی جھیلوں کو رامسر فہرست میں شامل کرنے کی موزونیت سے متعلق بات چیت ایم او ای ایف سی سی کے ساتھ کی گئی ہے، جو کہ رامسر فہرست میں شامل کرنے کے لیے آب گاہوں کی شناخت کی نوڈل وزارت ہے۔ ایم او ای ایف سی سی کی ہدایت کے مطابق سی آئی ایل نے مغربی بنگال، اوڈیشہ، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں ایسی 5 جھیلوں کی نشان دہی کرکے انہیں رامسر فہرست میں شامل کرنے پر غور کرنے کی درخواست کی ہے۔ سی آئی ایل رامسر انفارمیشن شیٹ (آر آئی ایس) تیار کررہا ہے۔ کوئلے والی آب گاہوں میں مختلف قسم کے پرندے مسلسل آتے رہتے ہیں اور ان میں مختلف قسم کے پیڑ پودے بھی موجود ہیں۔ سی آئی ایل کے ذریعے بڑے پیمانے پر شجرکاری اور مٹی کی نمی کو برقرار رکھنے سے متعلق سرگرمیوں کی وجہ سے ان آب گاہوں کے اردگرد کا ماحول کافی بہتر ہوا ہے۔

مزید برآں کوئلے کی وزارت چھوڑ دی گئی کوئلے کی جگہوں کو دوبارہ استعمال کرنے کےلیے عالمی بینک، جی آئی زیڈ اور دیگر عالمی اداروں سے تعاون اور مدد بھی حاصل کررہی ہے، تاکہ ان جگہوں کو محفوظ، ماحولیات کے حساب سے مستحکم اور کاروباری استعمال کے لحاظ سے موزوں بنایا جاسکے۔ ان زمینوں کو اقتصادی طور پر دوبارہ استعمال کیا جائے گا، جیسے کہ سولر پارک، سیاحت، کھیل، جنگلات سے متعلق سرگرمیوں، زراعت، باغبانی اور شہر کاری وغیرہ کے طورپر استعمال کیا جائے گا۔  ان اداروں کے پاس موجود مختلف ممالک میں کانوں سے متعلق وسیع تجربہ کافی مدد گار ہوگا اور اس سے ہندوستانی کوئلے کے کانوں کی جگہوں کو دوبارہ استعمال کرتے وقت عالمی پیمانے کے بہترین طور طریقوں کو استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔

*************

 

 

ش ح ۔  ق ت ۔  ت ع

U. No.7031


(Release ID: 1837878) Visitor Counter : 158